انجيل مقدس

باب  1  2  3  4  5  6  7  8  9  10  11  12  

  باب 1 1

1  آدم سؔیت انوُس۔

2  قینان مہلل ایل یاردہ

3  حُنوک متوسلح لمک

4  نوُحؔ سم حام اور یافت۔

5  بنی یافت جمراور ماجوج اور مادَی اور یاوان اور توبل اور مسک اور تیراس ہیں

6  اور بنی جُمر ۔ اشکنار اور ریفت اور تجرمہ ہیں

7  اور بنی یاوان ۔ اِلیسہ اور ترسیس کتی اور دودانی ہیں ۔

8  بنی حام ۔ کوُش اور مِصر فوط اور کنعان ہیں ۔

9  اور بنی کوُش ۔ سبااور حویلہ اور سبتہ اور رعماہ اور سبتکہ ہیں

10 اور بنی رعماہ۔ سبا اور ددان ہیں ۔

11  اور کوُش سے نمبرُود پیدا ہوا ۔ زمین پر پہلے وہی بہادری کرنے لگا۔

12  اور مصر سے لُودی اور عنامی اور لِہابی اور نفتوحی ۔ اور فترُوسی اور کسلوُحی (جن سے فلِستی نکلے) اور کفتوری پیدا ہوئے۔

13  اور کنعان سے صیدا جو اُسکا پہلوتھا تھا اور حِت۔

14  اور یبوسی اور اموری اور ج،رجاشی۔

15  اورحوّی اور عرقی اور سِینی ۔

16  اور اروادی اور صماری اور حماتی پیدا ہوئے ۔

17  بنی سِم ۔ عیلام اور اسُور اور ارفکسد اور لوُد اور ارام اور عوض اور حُول اور جترؔ اور مسک ہیں ۔

18  ارفکسد سے سلح پیدا ہوُا اور سلحؔ پیدا ہوا اور سلح سے عِبر پیدا ہوا ۔

19  اور عبر سے دو بیٹے پیدا ہوئے پہلے کا نام فلج تھا کیونکہ اُسکے ایام میں زمین بٹی اور اُسکے بھائی کا نام یقطان تھا۔

20  اور یقطانؔ سے الموداد اور سلفؔ اور حصر ماوت اور اراخؔ۔

21  اور ہدُورام اور اُوزال اور دِقلہ۔

22  اور عیبال اور ابی ماایلؔ اور سبا۔

23 اور اؔوفیر اور حِویلہ اور یُوباب پیدا ہوُئے ۔ یہ سب بنی یُقطان ہیں ۔

24  سؔم ارفکسد سلح ۔

25  عبر فلج رعوُ۔

26 سروج نحور تارح ۔

27  برام یعنی ابراہام ۔

28  ابراہام کے بیٹے اِضحاق اور اِسمعیل تھے۔

29  اِنکی اَولاد یہ ہیں۔ اِسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت۔ اُسکے بعد قیدار اور اوبئیل اور مبسام ۔

30  مِشماع اور دُومہ اور ماسا ۔ حدد اور تیمہ ۔

31  یطور نفیس قدمہ ۔ یہ بنی اِسمٰعیل ہیں ۔

32  اور ابراہام کی حرم قطورہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُسکے بطن سے زمران اور بقسان اور مِدان اور مِدیان اور اِسباق اور سُوخ پیدا ہُوئے اور بنی یقسانسبا اور دوان ہیں ۔

33  اور بنی مِدیان ۔ عیفہ اور عفر اور حُنوک اور ابیداع اور الدعا ہیں ۔ یہ سب بنی قطورہ ہیں۔

34  اور ابرہام سے اِضحاق پیدا ہُوا ۔ بنی اِضحاق عیسو اور اسرائیل تھے۔

35  بنی عیسو الیفز اور رعُوایل اور یعوس اور عیلام اور قرح ہیں ۔

36 بنی الیفز تیمان اور ادمر اور صفی اور جعتام قنز اور تمنع اور عمالیق ہیں ۔

37  بنی رعُوایل نحت زارح سمہہ اور مِزہ ہیں ۔

38  اور بنی شِؑیر لوطان اور سوبل اور صبعون اور عنہ اور دِیسون اور ا، لیصر اور دیسان ہیں ۔

39  اور حوری اور ہومام لوطان کے بیٹے تھے اور تمنع لوطان کی بہن تھی۔

40  بنی سوبل علیان اور مانحت عیبال سفی اور اونام ہیں اور اَیہ اور عنہ صبعون کے بیٹے تھے۔

41  اور عنہ کا بیٹا دِیسون تھا اور حمران اور اِشبان اور یتران اور کران دِیسون کے بیٹے تھے۔

42  اور الیصر کے بیٹے بلہان اور زعوان اور یعقان تھے اور عُوض اور اران دِیسان کے بیٹے تھے۔

43  اور جن بادشاہوں نے مُلک ادوم پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں ۔ بالع بن بعور ۔ اُسکے شہر کا نام دِنہاباتھ۔

44  اور بلع مرگیا اور یُوباب بن زارح جو بصارہی تھا اُسکی جگہ بادشاہ ہوا ۔ اور یُوباب مرگیا اور یُوباب بن زارح جو بُصراہی تھا اپسکی جگہ بادشاہ ہوا ۔

45  اور حشام مر گیا اور حشام جو تیمان کے علاقہ کا تھا اُسکی جگہ بادشاہ ہُوا۔ اور حشام مرگیا اور ہدوبن بدجس نے مدیانیوں کو موآب کے میدان میں مارا اُسکی جگہ بادشاہ ہوا اور اُسکے شہر کانام عویت تھا۔

46  

47  اور ہدد مرگیا اور سملہ جو مسرقہ کا تھا اُسکی جگہ بادشاہ ہُوا ۔

48  اور شملہ مر گیا اور سائول جو دریاٰ فرات کے پاس کے رحوبوت کا باشندہ تھا اُسکی جگہ بادشاہ ہُوا۔

49  اور ساول مر گیا اور بعلحنان بن عکبور اُسکی جگہ بادشاہ ہُوا ۔

50  بعلحنان مر گیا اور بدد اُسکی جگہ بادشاہ ہُوا ۔ اُسکے شہر کا نام فاعی اور اُسکی بیوی کا نام مہطیل تھا جو مطرد بنت میزاباب کی بیٹی تھی ۔

51  اور ہدد مر گیا ۔ پھر یہ ادوم کے رئیس ہوئے ۔ رئیس تمنع ۔ رئیس علیاہ۔ رئیس میتیت ۔

52  رئیس اہلیبامہ۔ رئیس اَیلہ ۔ رئیس فینون۔

53 قنز۔ رئیس تیمان ۔ رئیس مِبصار۔

54  رئیس مضدایل۔ رئیس عرام ۔ ادوم کے رئیس یہی ہیں ۔

  باب 1 2

1  یہ بنی اِسرائیل ہیں ۔ رُوبن شمعون لاوی یہوداہ اِشکار اور زبولون۔

2  دان یُوسف اور بینمین نفتالی جد اور آشر۔

3  عیر اور اونان اور سیلہ یہ یہوداہ کے بیٹے ہیں ۔ یہ تینوں اُس سے ایک کنعانی عورت بت سُوع کے بطن سے پیدا ہوئے اور یہوداہ کا پہلوٹھا ؑیر خُداوند کی نظر میں شریر تھا اِسلئے اُس نے اُسکو مار ڈالا۔

4  اور اُسکی بہو تمر کے اُس سے فارص اور زارح ہُوئے ۔ یہوداہ کے کُل پانچ بیٹے تھے ۔

5  اور فارؔص کے بیٹے حصرون اور حمول تھے۔

6  اور زارح کے بیٹے زِمری اور اَیتان ہیمان اور کلکول اور دراع یعنی کل پانچ تھے ۔

7  اور اسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جس نے مخصوس کی ہُوئی چیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا ۔

8  اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔

9  اور حصرون کے بیٹے جو اُس سے پیدا ہوئے یہ ہیں ۔ یرحمئیل اور رام اور کلوبی۔

10  رام سے عمّیند اب پیدا ہوا اور عمینداب سے نحسون پیدا ہوا جو بنی یہوداہ کا سردار تھا۔

11  اور نحسون سے سَلما پیدا ہوا سَلما سے بوعز پیدا ہُوا ۔

12  اور بوعزسے عوبید پیدا ہوا اور عوبیدسے یسّی پیدا ہوا ۔

13  یسّی سے اُسکا پہلوٹھا اِلیاب پیدا ہوا اور ابینداب دُوسرا اور سمع تیسرا۔

14  نتنی ایل چَوتھا ۔ رَدی پانچواں ۔

15 عوضم چھٹا داود ساتوں ۔

16  اور اُنکی بہنیں ضرویاہ اور ابیجیل تھیں اور اَبی شے اور یُوآب اور عساہیل یہ تینوں ضرویاہ کے بیٹے ہیں ۔

17  اور ابیجیل سے عماسا پیدا ہُوا اور عماسا کا باپ اِسمعیلی یتر تھا۔ اور حصرون کے بیٹے کا لِب سے اُسکی بیوی عزویہ اور یریعوؔت کے اَولاد ہُوئی ۔ عزوبہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردون ۔

18  

19 اور عزویہ مرگئی اور کالب نے اِفرات کو بیا لیا جسکے بطن سے حور پیدا ہوا ۔

20  اور حُور سے اُوری پیدا ہوا اور اُوری سے بضلیئل پیدا ہوا۔

21  اُسکے بعد حصرون جلعاد کے باپ مکیر کی بیٹی کے پاس گیا جس سے اُس نے ساٹھ برس کی عمر میں بیاہ کیا تھا اور اُسکے بطن سے شضوب پیدا ہُوا ۔

22  اور شجوب سے یائیر پیدا ہوا جو مُلک جلعاد میں تیئیس شہروں کا مالک تھا۔

23  اور حبور اور ارام نے یائیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُسکے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لیا۔ یہ سب جلعاد کے باپ مکیر کے بیٹے تھے۔

24 اور حصرون کے کالب اِفراتہ میں مر جانے کے بعد حصرون کی بیوی ابیاہ کے اُس سے اشور پیدا ہوا جو تقوع کا باپ تھا ۔

25  اور حصرون کے پہلوٹھے یرحمئیل کے بیتے یہ ہیں۔ رام جو اُسکا پہلوتھا تھا اور بوُنہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔

26  اور یرحمئیل کی ایک اور بیوی تھی جسکا نام عطارہ تھا۔ وہ اونام کی مان تھی۔

27  اور یرحیمئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمین اور عیقر تھے۔

28  اور اونام کے بیٹے سمی اور یؔدع اور سمؔیّ کے بیٹے ندب اور امیسُور تھے۔

29  اور ابیُسور کی بیوی کا نام ابیحنیل تھا ۔ اُسکے بطن سے اخبان اور مولد پیدا ہوُئے۔

30  اور ندب کے بیٹے سلداَقاؔئم تھے لیکن سلِد بے اَولاد مر گیا ۔

31  اور اَفاؔئم کا بیٹا یسؔعی اور یسعؔی کا بیٹا سیسان اور سیسان کا بیٹا اخلی تھا۔

32  اور سمعی کے بھائی یدؑ کے بیٹے میتر اور یوُنتن تھے اور یتر بے اَولاد مر گیا ۔

33  اور یوُنتن کے بیٹے فلت اور زاؔزا ۔ یہ یرحمئیل کے بیٹے تھے ۔

34  اور سیسان کے بیٹے نہیں صرف بیٹیاں تھیں اور سیسان کا ایک مصری نوکر یرخع نامی تھا۔

35  سو سیسان نے اپنی بیٹی کو اپنے نوکر یرخع سے بیا دیا اور اُسکے اُس سے عتی پیدا ہوا ۔

36  اور عتّی سے ناتن پیدا ہوا اور ناتن سے زاباد پیدا ہُوا ۔

37  اور عوبید سے یاہو پیدا ہوا اور یاہو سے عزریاہ پیدا ہُوا ۔

38  اور عزؔریاہ سے خلص پیدا ہوا

39  اور خلصؔ پیدا ہوا اور خلصؔ پیدا ہوا اور خلص سے اِلعاصہ پیدا ہوا۔

40  اور العاسہ سے سسمی پیدا ہوا اور سِسمی سے سلوم پیدا ہوا ۔

41  اور سلوم سے یقمیاہ پیدا ہوا اور یقمیاہ سے الیسمع پیدا ہوا ۔

42  یرحمئیل کے بھائی کا لِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ مِیسا اُسکا پہلوٹھا جو زیف کا باپ ہے اور جبرون کے باپ مریسہ کے بیٹے ۔

43  اور بنی جرون ۔ قورح اور تفوح اور رقم اور سمع تھے ۔

44  سمع سے یرقعام کا باپ رخم پیدا ہوا ۔ اور رؔقم سے سمیّ پیدا ہوا۔

45  اور سمؔی کا بیٹا معون تھا اور معون بیت صور کا باپ تھا۔

46  اور کالب کی حرم عیضہ سے حاران اور موضا اور جازِ زپیدا ہوئے اور حاران سے جازِز پیدا ہوا۔

47  اور بنی یہدی رحم اور یوتام اور جسام اور فلط اور عیفہ اور شعف تھے۔

48  اور کالب کی حرم معکہ سے شبرّ اور تِرحناہ پیدا ہُوئے ۔

49  اُسی کے بطن سے مدمناہ کا باپ شعف اور مکبینا کا باپ س،وا اور جبع کا باپ بھی پیدا ہُوئے اور کالب کی بیٹی عکسؔہ ہے۔

50 کالب کے بیٹے یہ تھے اِفراتہ کے پہلوٹے حُور کا بیٹا قریت یعریم کا باپ سؔوبل۔

51  بیؔت الحم کا باپ سلمؔا اور بیت جادِر کا باپ کارف۔

52  اور قریت یعریم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے۔ ہرائی اور منوخوت کےآدھے لوگ ۔

53  اور قریت یعریم کے گھرانے یہ تھے۔ اِتری اور فُوتی اور سُماتی اور مِسراؑی اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاولی نکلے ہیں۔

54  بنی سلمایہ تھے بیؔت الحم اور نطوفاتی اور عطرات بیت یوآب اور منختیوں کے آدھجے لوگ اور صُرعی۔

55  اور بعیض کے رہنے والے مُشیوں کے گھرانے ترِعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قینی ہیں جو رَیکاب کے گھرانے کے باپ حمات کی نسل سے تھے۔

  باب 1 3

1  یہ داود کے بیٹے ہیں جو ھبرُون میں اُس سے پیدا ہوئے پہلوٹھا امنون یرزعیلی اِخینوعم کے بطن سے ۔ دُوسرا دانی ایل کرملی ابیجیل کے بطن سے ۔

2  تیرا ابی سلوم جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ کا بیٹا تھا۔ چوتھا ادونیا جو حجیت کا بیٹا تھا ۔

3  پانچواں سفطیاہ ابی طؔال کے بطن سے چھٹا اِترعام اُسکی بیوی عجِلہ سے۔

4  یہ چھ حبرُون میں اُس سے پیدا ہُوئے ۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہینے سلطنت کی اور یروشلیم میں اُس نے تینتیس برس سلطنت کی ۔

5  اور یہ یروشلیم میں سے اُس سے پیدا ہوئے سِمعا اور سُباب اور ناتن اور سُلیمان ۔ یہ چاروں غمیّ ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔

6  اور ابحار اور الیسمع اور الیفلط ۔

7 اور نُجہ اور نفض اور یفیعہ ۔

8  اور الیسمع اور الیدع اور الیفلط ۔ یہ نَو۔

9  اور سلیمان کا بیٹا رحُبعام تھا ۔ اُسکا بیٹا ابیاہ ۔ اُسکا بیٹا آسا ۔ اُسکا بیٹا یہوُسفط ۔

10  

11  اُسکا بیٹا یُورام اُسکا بیٹا عزریاہ ۔ اُسکا بیٹا یُوتام ۔

12  اُسکا بیٹا آخز ۔ اُسکا بیٹا حِزقیاہ۔ اُسکا بیٹا منسیّ۔

13  

14  اُسکا بیٹا اموُن۔ اُسکا بیٹا یوسیاہ ۔

15  اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان ۔ دُوسرا یہُویقیم ۔ تیسرا صِدقیاہ ۔ چَوتھا سلوم

16  اور بنی یہوُیقیم ۔ اُسکا بیٹا یکونیاہ۔ اُسکا بیٹا صِدقیاہ ۔

17  اور یکونیا جو اسیر تھا اُسکے بیٹے یہ ہیں۔ سیالتی ایل ۔

18  اور ملکرام اور فِدایاہ اور شیناضر ۔ یقمیاہ ۔ ہُوسمع اور ندبیاہ ۔

19  اور فِدایاہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ زرّبابل اور سمِعی اور زَربّابل کے بیٹے یہ ہیں ۔ مُسلام اور حنانیاہ اور سلومیت اُنکی بہن تھی۔

20  اور حسُوبہ اور اہل اور برکیاہ اور حسدیاہ ۔ یُوسبحسد ۔ یہ پانچ۔

21  اور حنانیا کے بیتے یہ ہیں فلطیاہ اور یسعیاہ بنی رِفایاہ ۔ بنی ارنان ۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ ۔

22  اور سکنیاہ کا بیٹا سمعیاہ اور بنی سمعیاہ ۔حطوُش اور اِجال اور بریح اور نعریاہ اور سافط ۔ یہ چھ۔

23  اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے ۔ اِلیوعَینی اور حِزقیاہ اور عرزؔ یقام ۔ یہ تین۔

24  اور بنی اِلیوُعینی یہ تھے ۔ ہُودَیواہُو اور الیاسب اور فِلایاہ اور عقوب اور یُحنان اور دِلایاہ اور عنانی یہ سات۔

  باب 1 4

1  بنی یہُوداہ یہ ہیں ۔ فارؔص حصرؔون اور کرؔمی اور حُؔور اور سوؔبل ۔

2  اور ریایاہ بن سوؔبل سے یؔحت پیدا ہُوا اور یحت سے اخُومی اور لؔاہد پیدا ہوُئے۔ یہ صُرعیتوں کے خاندان ہیں ۔

3  اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں ۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُنکی بہن کا نام ہضل الفونی تھا۔

4  اور فنوُایل جُدور کا باپ اور عزر حُسؔہ کا باپ تھا۔ یہ اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں ۔ جو بیت لحم کا باپ تھا۔

5  اور تقوع کے باپ اشور کی دو بیویاں تھیں حِیلاہ اور نعراہ ۔

6  اور نعراہ کے اُس سے اخوُسام اور حفراور تیمنی اور ہخستری پیدا ہوُئے ۔ یہ نعرہ کے بیٹے تھے۔

7  اور حِیلاہ کے بیٹے ضرؔت اور یفوآر اور اِتنان تھے۔

8  اور قوؔض سے عنوب اور ضوبیبہ اور حُروم کے بیٹے آخرخیل کے گھرانے پیدا ہُوئے ۔

9  اور یبیض اپنے بھائیوں سے معُزز تھا اور اُسکی ماں نے اُسکا نام یعبیض رکھا کیونکہ کہتی تھی کہ میں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دیا۔

10 اور یعبیض نے اِسؔرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تو مجھے واقعی برکت دے اور میری حُدود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مجھ پر ہو اور تُو مجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُسکو بخشا۔

11  اور سُخہ کے بھائی کلوب سے محؔیر پیدا ہُوا جو اِستون کا باپ تھا ۔

12  اور اِستون سے بیت رِفا اور فاسح اور عیر نحس کا باپ تخنہ پیدا ہُوئے۔ یہی رَیکہ کے لوگ ہیں ۔

13  اور قنز کے بیٹے غُتِنئیل اور شِرایاہ تھے اور غُتنئیل کا بیٹا حتؔت تھا۔

14  اور معُوناتی سے عُفرہ پیدا ہُوا اور شِرایاہ سے یپوآب پیدا ہوُا جوجی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کاریگر تھے۔

15  اور یُفنہ ّ کے بیٹے کالب کے بیٹے یہ ہیں۔ ع۔یرو اور اِیلہ اور نعیم اور بنی اَیلہ اور قنز۔

16  اور یہللِئیل کے بیٹے یہ ہیں ۔ زِیف اور زِیفہ ۔ تیرایاہ اور اسریؔ ایل۔

17  اور عرزہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عفر اور یلون اور اُسکے بطن سے مریم اور سمی اور اِسمتوع کا باپ اِسباح پیدا ہُوئے ۔

18  اور اُسکی یُہودی بیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شوکو کا باپ حِبر اور زلؤح کا باپ یقوتِئیل پیدا ہوُئے اور فرعون کی بیٹی بتیاہ کے بیتے جسے مرد نے بیاہ لیا تھا یہ ہیں ۔

19  اور ہُود،یاہ کی بیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعیلہ جرمی کا باپ اور اِسمتوع معکاتی تھے ۔

20  اور سیمون کے بیٹے یہ ہیں ۔ امنون اور رِنہ بن حنان اور تیلون اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بن زوحت تھے۔

21  اورسیلہ بن یہُودہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عؔیر لکہ کا باپ اور لعدہ مریسہ کا باپ اور بیت اشبیع کے گھرانے جو باریک کتان کا کام کرتے تھے۔

22  اور یوقیم اور کوزِ یبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے دریمان حُکمران تھے اور یسوبی لحم ۔ یہ پرُرانی تواریک ہے۔

23  یہ کُمہار تھے اور نتائیم اور گدیرا کے باشندے تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُسکے کام کے لئے رہتے تھے۔

24  بنی شمعون یہ ہیں ۔ نُموایل اور یمین ۔ یریب ۔ زارح ۔ ساؤل ۔

25  اور ساؔؤل کا بیٹا سلوم اور سلوم کا بیٹا مبسام اور مبسام کا بیٹا مشماع۔

26  اور مِشماع کے بیٹے یہ ہیں ۔ حُموایل ۔ حُموایل کا بیٹا زکوُر ۔ زکور کا بیٹا سِمعی ۔

27  اور سمِعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تھیں لیکن اُسکے بھائیوں کے بہت اَولاد نہ ہوئی اور اُنکے سب گھرانے بنی یہوداہ کی مانند نہ بڑھے ۔

28  اور وہ بِیرسبع اور مولادہ اور حصر سوعال۔

29  اور بلہاؔ اور عضم اور تولاد۔

30  اور بتوُایل اور حُرمہ اور صِقلاج ۔

31  اور بیت مرکبوت اور حصر سُوسیم اور بیت برائی اور شعر یم میں رہتھے تھے۔ داؤد کی سلطنت تک یہی اُنکے شہر تھے۔

32  اور اُنکے گاؤں ۔ عیَطام اور عین اور رِمون اور توکن اور عسن ۔ یہ پانچ شہر تھے۔

33  اور اُنکے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُنکے رہنے کے مقام تھے اور اُنکے نسب نامے ہیں ۔

34  اور مِسوباب یملیک اور یُوشہ بِن امصیاہ ۔

35  اور یُوایل اور یاہُوپن یُوسیبیاہ بن شِرایاہ بن عسیئیل ۔

36  اور الیُوعینی اور یعقوبہ اور یسوُکایہ اور عسایاہ اور عدیئیل اور یسمیئیل اور بنایاہ۔

37 اور زیزابن شفعی بن الون بن یدایاہ بن سمری بن سمعیاہ ۔

38  یہ جنکے نام مذکوُر ہوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے اور اِنکے آبائی کاندان بہت بڑھے ۔

39  اور وہ جُدور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرق تک اپنے گّلوں کے لئے چراگاہ ڈھونڈنے گئے ۔

40  وہاں اُنہوں نے اچھّی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسیع اور چین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حامؔ کے لوگ قدیم سے اُس میں رہتھے تھے ۔

41  جنکے نام لکھے گئے ہیں شاہِ یہوداہ حِزقیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُنکے پڑاؤ پر حملہ کیا اور معُونیم کو جا وہاں مِلے قتل کیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُنکی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُنکے گّلوں کے لئے وہاں چراگاہ تھی۔

42  اور اُن میں سے یعنی شمعؔوُن کے بیٹوں میں سے پانچسوَ مرد کو ہِ شعیؔر کو گئے اور یسعؔی کے بیٹے فلطیاؔہ اور نعؔریاہ اور رِفایاہ اور عُزّی ایل اُنکے سردار تھے۔

43  اور اُنہوں نے اُن باقی عمالیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کیا اور آج کے دِن تک وہیں بسے ہُوئے ہیں۔

  باب 1 5

1  اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُسکا پہلوٹھا تھا لیکن اِسلئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تھا اُسکے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرؔائیل کے بیٹے یُوسُف کی اَولاد کو دیا گیا تا کہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابق نہ ہو۔

2 کیونکہ یُہوداہ اپنے بھائیوں سے زور آور ہوگیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسُف کا ہُوا)۔

3  سو اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُوؔبِن کے بیٹے یہ ہیں۔ حُنوکؔ اور فؔلو حصرون اور کرمؔی ۔

4  یُوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُسکا بیٹا سمعیؔاہ ۔ سمعؔیاہ کا بیٹا جُوجؔ ۔ جوُؔج کا بیٹا سمِؔعی ۔

5  سمِؔعی کا بیٹا مِیکاؔہ ۔ مِیکاہ کا بیٹا رِیایاہ ۔ ریایاہ کا بیٹا بعل ۔

6  بعؔل کا بیٹا بئیرہ جسکو اُسؔور کا بادشاہ تِلگات پلنا صَراسیر کرکے لے گیا۔ وہ رُبینیوں کا سردار تھا۔

7  اور اُسکے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابق جب اُنکی اَولاد کا نسب نامہ لکھا گیا یہ تھے ۔ سردار یعؔی ایل اور زکریاہ ۔

8  اور بالؔع بن عزؔزین سمؔع بِن یُوؔایل ۔ وہ عرؔوعیر میں نبُو اور بعؔل معُون تک ۔

9  اور مشرِق کی طرف دریایِ فرؔات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُوا تھا کیونکہ مُلکِ جلعؔاد میں اُنکے چَوپائے بہت بڑھ گئے تھے۔

10  اور ساؔؤل کے اّیام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُنکے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعؔاد کے مشرِق کے سارے علاقہ میں اپنکے ڈیروں میں بس گئے۔

11  اور بنی جد اُنکے مُقابل مُلکِ بسؔن میں سلکہؔ تک بسے ہُوئےتھے۔

12  اّول یُوایل تھا اور ساؔفم دُوسرا اور یعنی اور ساؔفط بسن میں تھے ۔

13  اور اپنکے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں ۔ میِکائیل اور مُسلاّؔم اور سبعؔہ اور یُورؔی اور یعکاؔن اور زِؔیع اور عبِرّیہ ساتوں ۔

14  یہ بنی ابیخیل بن حُوری بن یارو آحؔ بِن جلعؔاد بِن میکاؔئیل بن یسِؔسی بن یحؔدُوبِن بُوز تھے۔

15  اخیؔ بن عبدیئیل بن جُونی اِنکے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔

16 اور وہ بسؔن میں جلؔعاد اور اُسکے قصبوں اور شارؔون کی ساری نواحی میں جہاں تک اُنکی حّد تھی بسے ہُوئے تھے ۔

17  یُہودؔاہ کے بادشاہ یُوتاؔام کے اّّیام میں اور اِسؔرائیل کے بادشاہ یُربعؔام کے اّیام میں اُن سبھوں کے نام اُنکے نسب ناموں کے مُطابِق ہکھے گئے ۔

18  اور بنی رُوبِن اور جّدیوں اور منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور پتر انداز اور جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔

19  یہ ہاجریوں اور یطؔوُر اور نفیس اور نودب سے لڑے ۔

20  اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لئے مدد پائی اور ہاجری اور سب جو اُنکے ساتھ تھے اُنکے حوالہ کئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُنکی دُعا قبُول ہُوئی اِسلئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھاّ ۔

21  اور وہ اُنکی مواشی لے گئے ۔ اُنکے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمیوں میں سے ایل لاکھ۔

22  کیونکہ بہت سے لوگ قتل ہُوئے اِسلئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اِسیری کے وقت تک اُنکی جگہ بسے رہے۔

23  اور منؔسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے۔ وہ بؔسن سے بعل حؔرمون اورسیز اور حرموُن کے پہاڑ تک پھیل گئے ۔

24  اور اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے ۔ عیفر اور یسؔعی اور اِلیئیل ۔ عزرئییل یرمؔیاہ اور ہُوداؔویاہ اور یحدؔایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

25  اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عُدولی کی اور جس مُلک کے باشندوں کو خُدا نے اُنکے سامنے سے ہلاک کیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پَیروی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔

26  تب اِسؔرائیل کے خُدا نے اسُؔور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اؔسُور کے بادشاہ تِلگات پؔلناصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُنکو یعنی رُوبینیوں اور جدّیوں اور منؔسّی کے آدھے قبیلہ کو اسیِر کر کے لے گئے اور اُنکو خؔلح اور خابؔوُر اور ہاؔرا اور جَوؔزان کی ندی تک لے آئے ۔ یہ آج کے دِن تک وہیں ہیں۔

  باب 1 6

1 بنی لاوی جَیرسون قِہؔات اور مرارؔی ہیں ۔

2  اور بنی قہات عمرام اور اضہار اور حُبرون اور عُزّیؔ ایل ۔

3  اور عمرؔام کی اَولاد ۔ ہارُون اور موُسیؔ اور مؔریم اور بنی ہارُون ۔ ندؔب اور ابیہو اِلیعزر اور اِتمر۔

4  اِلیعؔزر سے فینحاس پَیدا ہُوا اور فینحاس سے ابیسُوّ پیدا ہوا ۔

5  بُقیّ پَیدا ہُوا اور بُقؔی سے عُزّیؔ پَیدا ہُوا ۔

6  اور عُزّی سے زراخیاہ پیدا ہوا اور زراخیاہ سے مِایوت پیدا ہُوا ۔

7  مِرایوت سے امریاہ پیدا ہُوا اور امریاہ سے اخیطوب پیدا ہُوا۔

8  اور اخیطوب سے صدوُق پیدا ہُوا اور صُدوق سے اخیمعض پیدا ہوا ۔

9 اور اخیمعض سے عزریاہ پیدا ہُوا اور عزریاہ سے یُوحنان پیدا ہوا ۔

10  اور یُوحنان سے عزریاہ پیدا ہوا ( یہ وہ ہے جو اُس ہیکل میں جسے سُلیمان نے یروشلیم میں بنایا تھا کاہین تھا)۔

11  اور عزریاؔہ سے امریاہ پیدا ہوا اور امریاہ سے اخیطوب پیدا ہوا ۔

12  اور اخیطوب سے صدوُق پیدا ہُوا اور صدُوق سے سلوم پیدا ہوُا ۔

13  اور سلوم سے خلقیاہ پیدا ہوا اور خلقیاہ سے عزریاہ پیدا ہوا ۔

14  اور عزریاہ سے سِرایاہ پیدا ہُوا اور سرِایا ہ سے یہوصؔدق پیدا ہُوا ۔

15  اور جب خُداوند نے نبوُکدنضر کے ہاتھ سے یہوُداہ اور یروشلیم کو جلاوطن کرایا تو یُہوصدق بھی اِسیر ہوگیا ۔

16  بنی لاوی ۔ جیرسوم ۔ قہات اور مراری ہیں ۔

17  اور جیرسوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ لِبنی اور سمعی ۔

18  اور بنی قِہات عمرام اور اِضہار اور حبرُون اور عُزی ایل تھے۔

19  مراری کے بیٹے یہ ہیں ۔ محلی اور موُشی اور لویوں کے گھرانے اُنکے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہ ہیں ۔

20  جیرسوم سے اُسکا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا یحت۔

21  یحتَ کا بیٹا زِمہّ ۔ زِمہّ کا بیٹا یُوآخ ۔ یُوآخ کا بیٹا عِیدُو ۔ عِیدوُ کا بیٹا زاؔرح ۔ زاؔرح کا بیٹا یترؔی

22  بنی قِہات ۔ قِہات کا بیٹا عمینداب ۔ عمینداب کا بیٹا قررح۔ قررح کا بیٹا اِسیر ۔

23  اِسیّر کا بیٹا اِلقانہ ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف ۔ ابی آسف کا بیٹا اِسیر ۔

24  اِسیر کا بیٹا تحتؔ تحتؔ کا بیٹا اُوری ایل ۔ اُوریؔایل کا بیٹا عُزیاہ ۔ عُزؔیاہ کا بیٹا ساؤلؔ ۔

25  اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عماسؔی اور اخیموت۔

26  رہا اِلقانہ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُسکا بیٹا صُوفی ۔ صُوفی کا بیٹا نحت۔

27  نحت کا بیٹا اِلیاب ۔ اِلیاب کا بیٹا یروحام یروحام کا بیٹا اِلقانہ۔

28  سؔموئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُوایل دُوسرا ابیاہ۔

29  بنی مِراری یہ ہیں ۔ محلیؔ ۔ مؔحلی کا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا سمِعی ۔ سمِعی کا بیٹا عُزّہ۔

30  عُزہ کا بیٹا سِمعؔا ۔ سِمعاؔ کا بیٹا حجیّاہ ۔ حجیاہ کا بیٹا عسؔایاہ۔

31  وہ جنکو داؔؤد نے صندُوق کے ٹھکاناپانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گھانے کے کام پر مقُررّ کیا یہ ہیں ۔

32  اور وہ جب تک سُلیمان یروشلیم میں خُداوند کا گھر بنوانہ نہ چُکا گیت گا گا کر خیمہء اجتماع کے مسکن کے سامنے خدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافقِ اپنے کام پر حاضر رہے اور اپنی اپنی باری کے موافِق اپنے کام پر حاضر رہتے تھے ۔

33  اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُنکے بیٹے یہ ہیں ۔ قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہیمان گویابن یُوایل بن سمؔوُئیل ۔

34  بن اِلقانہ بن یروحام ۔ بِن اِلی ایل بن نُوح ۔

35  بن صُوف بن اِلقانہ بن محت بن عماسی ۔

36  بن اِلقانہ بن یُوایل بن عزریاہ بن صفنیاہ ۔

37 بِن تحت بِن اؔسیر بن ابی آسف بن قورح ۔

38  بن اِضہار بن قِہات بن لاوی بن اِسرؔائیل ۔

39  اور اُسکا بھائی آسف جو اُسکے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بن برکیاہ بِن سمؔعا۔

40  بِن میکائیل بن بعسیاہ بن ملکیاہ۔

41  بن اتنی بن زارح بن عدایاہ ۔

42  بن اَیتان بن زِمہ بن سمِعی ۔

43 بن یحت بن جیرسوم بن لاوی ۔

44  اور بنی مراری اُنکے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتان بن قِیسی بن عبدی بن مُلوک ۔

45  بن حسبیاہ بن امصیاہ بن خِلقیاہ ۔

46 بن امصؔی بن بانی بن سامر۔

47  بن مؔحلی بن موُشی بن مراری بن لاویؔ۔

48  اور اُنکے بھائی لاؔوی بیت اللہ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرر تھے۔

49  لیکن ہاؔروُن اور اُکسے بیتے سو ختنی قُربانی کے مذبح اور بخور کی قُربانگاہ دونوں پر پاکترین مکان کی ساری خدمت کو انجام دینے اور اِسؔرائیل کے ل۴ے کفارہ دینے کے لئے جیسا جَیسا خُدا کے بندہ موُسیٰؔ نے حُکم کیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔

50  اور بنی ہارُون یہ ہیں ۔ ہارُون کا بیٹا اِلیؑزر ۔ الیعزر کا بیٹا فینحاس فینحاس کا بیٹا ابیسُوع ۔

51  بُقیؔ ۔ بقُی کا بیٹا عُزی۔ عُزی کا بیٹا زراخیاہ ۔

52  زراکیاہ کا بیٹا مِرایوت ۔ مرایوت کا بیٹا امرؔیاہ ۔ امریاہ کا بیٹا اخیطوب ۔

53  اخیطوب کا بیٹا صدوُق ۔ صدوق کا بیٹا اخیمعض۔

54  اور اُنکی حُدود میں اُنکی چھاؤنیوں کےمُطابق اُنکی سکونت گاہیں یہ ہیں ۔ بنی ہارُون میں سےقِہاتیوں کے خاندانوں کو جنکا قُرعہ اوّل نِکلا۔

55  اُنہوں نے یُہوداہ کی زمیں میں حُبرون اور اُسکی نواحی کو دِیا ۔

56  لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُسکے دیہات یفنہّ کے بیٹے کالبِ کو دِئے ۔

57  اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُون اور لبِناہ بھی اور اُسکی نواحی اور یتیر اور اِستموع اور اُسکی نواحی ۔

58 اور حَیلان اور اُسکی نواحی اور دؔبیر اور اُسکی نواحی ۔

59  اور عسن اور اُسکی نواحی اور بیَت شمس اور اُسکی نواحی۔

60 اور بینمین کے قبیلہ میں سے جبع اور اُسکی نواحی ۔ اُنکے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔

61 اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈالکر دِئے گئے۔

62  اور جیرسوم کے بیٹوں کو اُنکے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبیلہ اور آشر کے قبیلہ اور نفتالی کے قبیلہ اور منسیّ کے قبیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے ۔

63  مِراری کے بیٹوں کو اُنکے گھرانوں کے مُوافِق رُوپن کے قبیلہ اور جد کے قبیلہ اور زبُولون کے قبیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈالکر دِئے گءے۔

64  سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُنکی نواحی سیمت دِئے۔

65  اور اُنہوں نے بنی یُہوداہ کے قبیلہ اور بنی شمعون کے قبیلہ اور بنی بینمین کے قبیلہ میں سے یہ شہر جنکے نام مذکوُرہ ہُوئے قُرعہ ڈالکر دِئے۔

66  اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُنکی سرحدّوں کے شہر افرؔائیم کے قبیلہ میں سے تھے ۔

67  اور اُنہوں نے اُنکو پناہ کے شہر دِئے یعنی افراؔئیم کے کوہستانی مُلک میں سِکمؔ اور اُسکی نواحی اور جزر بھی اور اُسکی نواحی ۔

68  اور یقمعام اور اُسکی نواحی اور بیت حُورون اور اُسکی نواحی ۔

69  اور ایلوُن اور اُسکی نواحی اور جاتؔ رِموّن اور اُسکی نواحی دی ۔

70  اور منسّی کے آدھے قبیلہ میں سے عانیر اور اُسکی نواحی کو ملی ۔

71  بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبیلہ کے خاندان میں سے جولان اور اُسکی نواحی یسن میں اور عستارات اور اُسکی نواحی ۔

72  اور اِشکار کے قبیلہ میں سے قادِس اور اُسکی نواحی ۔ دابرات اور اُسکی نواحی ۔

73  اور رامات اور اُسکی نواحی اور عانیم اور اُسکی نواحی۔

74  اور آشر کے قبیلہ میں سے مسل اور اُسکی نواحی اور عبدون اور اُسکی نواحی ۔

75  اور حقوق اور اُسکی نواحی اور رحوب اور اُسکی نواحی۔

76  اور نفتالی کے قبیلہ میں سے قادِس اور اُسکی نواحی گلیل میں اور ھمون اور اپسکی نواحی اور قریتائیم اور اُسکی نواحی مِلی۔

77  باقی لاویوں یعنی بنی مراری کو زبولون کے قبیلہ میں سے رِموّن اور اُسکی نواحی اور تبور اور اُسکی نواحی ۔

78  یریحوُ کے نزدیک یردن کے پار یعنی یردن کی مشرق کی طرف رُوبن کے قبیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُسکی نواحی اور یہصؔہ اور اُسکی نواحی ۔

79  اور قدیملت اور اُسکی نواحی اور مفعت اور اُسکی نواحی ۔

80  اور جد کے قبیلہ میں سے رامات اور اُسکی نواحی جلعاد میں اور محنایم اور اُسکی نواحی۔

81  اور حسبون اور اُسکی نواحی اور لیعزیر اور اُسکی نواحی ملی۔

  باب 1 7

1  اور بنی اِشکار یہ ہیں ۔ تولع اور فُوّہ اور یسُوب اور سمرون یہ چاروں ۔ ۰

2  اور بنی تولع ۔ عُز ّی اور رِفاؔیاہ اور بری ایل اور نجمی اور ابسام اور سموایل جو تولع یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؔؤد کے ایّام میں اُنکا شُمار بائیس ہزار چھ سَو تھا۔

3  اور عُز ّی کا بیٹا اِز راخیاہ تھا اور اِز راخیاہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ میکائیل اور عبدیاہ اور یُوایل اور یسّیاہ ۔ یہ پانچوں ۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔

4  اور اُنکے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق جنگی لشکر کے دَل تھے جن میں چھتیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُنکے ہاں بہت سی بیویاں اور بیٹے تھے۔

5  اور اُنکے بھائی اشکار کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابق کُل ستاسی ہزار تھے۔

6  بنی بینمین یہ ہیں ۔ بالع اور بکر اور یدیعیل ۔ یہ تینوں ۔

7  اور بنی بالع اِصبوُن اور عُز ّ ی اور عُز ّی ایل اور یریموت اور عیری ۔ یہ پانچوں ۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حساب کے مطابق بائیس ہزار چونتیس تھے۔

8  اور بنی بکر یہ ہیں ۔ زمیرہ اور یُوآس اور اِلیعزر اور الیوعینی اور عُمری اور یریموت اور ابیاہ اور ینتوت اور علامت یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔

9  اِنکی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابق بیس ہزار دو سو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔

10  اور یدعؔ ایل کا بیٹا بلحان تھا اور بنی بلحان یہ ہیں ۔ یعوس اور بنیمین اور اہُود اور کنعانہ اور زیتان اور ترسیس اور اخی سحر ۔ یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سوُرما تھے سترہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائق تھے۔

11  

12 اور سُقیم اور حقیم عیِر ؔ کے بیٹے اور حشیم اِحیر کا بیٹاتھا۔

13  بنی نفتالی یہ ہیں ۔ یحصی ؔ ایل اور جوُنی اور یصراور سلوم بنی بلہہ۔

14  بنی منسیّ یہ ہیں اسری ایل جو اُسکی بیوی کے بطن سے تھا (اُسکی ارامی حرم سے جلعاد کا باپ مِکیر پیدا ہُوا۔

15  اور مکیر نے حُفیم اور سُفیم کی بہن کو جسکا نام معکہ تھا بیاہ لیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تھیں۔

16  اور مکیر کی بیوی معکہ کے ایک بیٹا ہُوا اور اُس نے اُسکا نام فرس رکھا ّ اور اُسکے بھائی کا نام شرس تھا اور اُسکے بیٹے اَولام اور رقم تھے ۔

17  اور اَولام کا بیٹا بدان تھا ۔ یہ جلعاد بن مِکیر بن منسیّ کے بیٹے تھے۔

18  اور اُسکی بہن ہمنولکت سے اِشہود اور ابیعزر اور محلہ پیدا ہُوئے۔

19  اور بنی سِمیدع یہ ہیں ۔ اخیان اور سکمِ اور لقحی اور انیعام ۔

20  اور بنی افرائیم یہ ہیں ۔ سُوتلح ۔ سُوتلح کا بیٹا برد ۔ برد کا بیٹا تحت ۔ تھت کا بیٹا ِلیعدہ ۔ اِلیعدہ کا بیٹا تحت۔

21  تحت کا بیٹا زؔبد ۔ زبؔد کا بیٹا سوُتلح تھا اور عؔزر اور ا،لیعد بھی جنکو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُنکی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے ۔

22  اور اُنکا باپ اِفرائیم بہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُسکے بھائی اُسے تسلی دینے کو آئے۔

23  اور وہ اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہُوئی اور اُسکے ایک بیٹا ہوا اور افرائیم نے اُسکا نام بریعہ رکھاّ کیونکہ اُسکے گھر پر آفت آئی تھی۔

24  (اور اُسکی بیٹی سراہ تھی جس نے نشیب اور فراز کے بیت حوردن اور عُز ّ ن سراہ کو بنایا)۔

25  اور اُسکا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُسکا بیٹا تلاح اور تلاح کا بیٹا تحن۔

26  تھن کا بیٹا لعدان ۔ لعدان کا بیٹا عمیہود ۔ عمیہود کا بیٹا الیسمع ۔

27  الیسمع کا بیٹا نون ۔ نون کا بیٹا یہوسُوع۔

28  اور اُنکی بلکیت اور بستیاں یہ تھیں ۔ بیت ایل اور اُسکے دیہات اور مشرق کی طرف نعران اور مغرب کی طرف جزر اور اُسکے دیہات اور سکم بھی اور اُسکے دیہات عؔز ّ ہ اور اُسکے دیہات تک۔

29  اور بنی منسّی کی حدود کے پاس بیت شان اور اپسکے دیہات ۔ دؔور اور اُسکے دیہات تھے ۔ اِن میں یُوسُف بن اِسرائیل کے بیٹے رہتے تھے ۔

30  بنی آشر یہ ہیں ۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور بریعہ اور اُنکی بہن سرح ۔

31  اور بریعہ کے بیٹے حبر اور برزاویت کا باپ ملکی ؔ ایل تھے ۔

32  اور ھبر سے یفلیط اور سومر اور خوتام اور اُنکی بہن سؔوع پیدا ہُوئے ۔

33  اور بنی یفلیط فاساک اور بمہال اور عسوات ۔ یہ بنی یفلیط ہیں ۔

34  اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحبہ اور ارام تھے۔

35  اور اُسکے بھائی ہیلم کے بیٹے صوفھ اور امنع اور سلس اور عمل تھے۔

36  اور بنی صوفح سوح اور حرنفر اور سُوعل اور بیری اور اِفرا ۔

37  بصر اور ہُود اور سما اور سلسہ اور اِتران اور بیرا تھے۔

38  اور بنی یتر ۔ یفُنہ ّ اور فِسفاہ اور ارا تھے۔

39  اور بنی عُلہ ارخ اور حنی ایل اور رضیاہ تھے ۔

40  یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ۔ چیدہ اور زبردست سُورما اور اِمیروں کے سردار تھے۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابق جنگ کرنے کے لائق تھے وہ شُمار میں چھبیس ہزار جوان تھے۔

  باب 1 8

1  اور بینمین سے اُسکا پہلوٹھا بالع پیدا ہوا ۔ دُوسرا اشبیل تیسرا اخرؔخ ۔

2  چوتھا نُوحہ اور پانچواں ۔

3  اور بالع کے بیٹے اذار اور جیرا اور ابیہود ۔

4  اور ابیسوع اور نمعان اور اخوح۔

5 جیراؔ اور سفُوفان اور حُورام تھے۔

6  اور اہُود کے بیٹے یہ ہیں یہ جبع کے باشندوں کے درمیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور اِن ہی کو اسیر کرکے مناحت کو لے گئے تھے۔

7  یعنی نعمان اور اخیاہ اور جیرا۔ یہ اِنکو اِسیر کرکے لے دیا تھا اور اُس سے عُز ّا اور اخیحود پیدا ہُوئے۔

8  اور سحریم سے موآب کے مُلک مین اپنی دونوں بیویوں حُوسیم اور بعراہ کو چھوڑ دینے کے بعد لڑکے پیدا ہُوئے ۔

9  اور اُسکی بیوی ہُودس کے بطن سے یُوباب اور ضِبیہ اور میساؔ اور ملکام ۔

10  اور بعُوض اور سکیاہ اور مرمہ پیدا ہُوئے ۔ یہ اُسکے بیٹے تھے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

11  اور حُوسیم سے ابیطوب اور الفعل پیدا ہُوئے ۔

12  اور بنی افؑل عؔبر اور مشعام اور سامر تھے۔ اِسی نے اُونو اور لُد اور اُسکے دیہات کو آباد کیا۔

13  اور بریعہ اور سمعہ بھی جو ایّلون کے باشندوں کے درمیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جنہوں نے جات کے باشندوں کو بھگا دِیا۔

14  اور اخیو ۔ شاشق اور یریموت۔

15  اور زبدیاہ اور عراد اور عدر ۔

16  اوعر میکاایل اور اِسفاہ اور یُوخاجوبنی بریعہ ہیں ۔

17  اور زبدیاہ اور مُسلا م اور حزقی اور حبر ۔

18  اور یسمری اور یزلیاہ اور یُوباب جو بنی الفعل ہیں۔

19  اور یقیم اور زِکری اور زبدی ۔

20  اور العینی اور ضلتی اور الئیل ۔

21  اور عدایاہ اور برایاہ اور سمرات جو بنی سمعی ہیں ۔

22  اور اِسفان اور عؔبِر اور الئیل ۔

23  اور عبدون اور زِکری اور حنان۔

24  اور حنانیاہ اور عیلام اور عنتوتیاہ۔

25  اور یفدیاہ اور فنوُایل جو بنی شاشق ہیں ۔

26  اور سمسری اور شحاریاہ اور عتالیاہ ۔

27  اور یعر سیاہ اور الیاہ اور زِکری جو بنی یروحام ہیں ۔

28  یہ اپنی پشتوں میں آبائی خاندانوں ک سردار اور رئیس تھے اور یروشلیم میں رہتھے تھے۔

29  اور جبعون میں جبعون کا باپ رہتا تھا جسکی بیعوی کا نام معکہ تھا۔

30  اور اُسکا پہلوٹھا بیٹا عبدون اور صور ااور قیس اور بعل اور ندب ۔

31  اور جدور اور اخیور اور زکر۔

32  اور مقلوت سے سِماہ پیدا ہُوا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔

33  اور نیر سے قیس پیدا ہُوا اور قیس سے ساؤل پیدا ہوا اور ساؤل سے یہونتن اور مِلکیشوع اور ابینداب اور اشبعل پیدا ہُوئے۔

34  اور یہوُنتن کا بیٹا مریبعل تھا اور مریبعل سے میکاہ پیدا ہُوا۔

35  اور بنی میکاہ فیتو ں اور ملک اور تاریع اور آخز تھے۔

36  اور آخز سے یُہوعدہ پیدا ہُوا اور یُہوعدہ سے علمت اور عزماوت اور زِمری پیدا ہوئے اور زمری سے موضا پیدا ہُوا ۔

37  اور موضا سے بنعہ پیدا ہوا ۔ بنعہ کا بیٹا رافعہ ۔ رافعہ کا بیٹا الیعسہ اور الیعسہ کا بنٹا اصیل۔

38  اور اصیل کے چھےبیٹے تھے جنکے نام یہ ہیں ۔ عزریقام بوکُرو اور اِسمعیل اور سگریاہ اور عبدیاہ اور حنان۔ یہ سب اصیل کے بیٹے تھے۔

39  اور اُسکے بھائی عیشق کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُسکا پہلوٹھا اَولام ۔ دُوسرا یعوس ۔ تیسرا الیفلط ۔

40  اور اَولام کے بیٹے زبردست سُورما اور تیرانداز تھے اور اُسکے بہت سے بیتے اور پوتے تھے جو دیڑھ سَو تھے یہ سب بنی بنیمین میں سے تھے۔

  باب 1 9

1  پس سارا اِسرائیل نسب ناموں کےمُطابق جو اِسرائیل کے بادشاہوں کی کتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہوداہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اِسیر ہو کر بابل کو گیا۔

2  اور وہ جو پہلے اپنی ملکیت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہن اور لاوی اور نتنیم تھے۔

3  اور یروشلیم میں بنی یُہوداہ میں سے اور بنی بنیمین میں سے اور بنی افرائیم اور منسی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔

4  عُوتی بن عمیہود بن عُمری بِن اِمری بن بانی جو فارص بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا۔

5  اور سیلانیوں میں سے عسایاہ جو پہلوٹھا تھا اور اُسکے بیٹے۔

6  اور بنی زارح میں یعوایل اور اُنکے چھ سو نوے بھائی ۔

7  اور بنی بنیمین میں سے سؔلو بن مُسلام بن ہُوداویاہ بن ہسینوآ۔

8  اور ابنیاہ بن یروحام اور ایلا بن عُز ّی بن مِکری اور مُسلام بن سفطیاہ بن رعوایل بن ابنیاہ ۔

9  اور اُنکے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مطابق نو چھپّن تھے ۔ یہ سب مرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔

10  اور کاہنوں میں سے یدعیاہ اور یُہویریب اور یکین ۔

11  اور عزریاہ بن خلقیاہ بن مُسلام بن صدوق بن مرایوت بن اِخیطوب جو خُدا کے گھر کا ناظم تھا۔

12  اور عدایاہ بن یرُوھام بن فشحُور بن ملکیاہ اور معسی بن عدیئیل بن یزیراہ بن مُسلام بن مسلمیت بن اِمیر ۔

13 اور اُنکے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ایک ہزار ساتھ سو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خدمت کے کام کے لئے بڑے قابل آدمی تھے ۔

14  اور لاویوں میں سے یہ تھے۔ سمعیاہ بن حسوب بن عزریقام بن حسبیاہ بنی مراری میں سے ۔

15  اور بقبقر حرش اور جلال اور متنیاہ بن میکاہ بن زِکری بن آسف۔

16  اور عبدیاہ بن سمعیاء بن جلال بن یدُوتون اور برکیاہ بن آسابن القانہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے ۔

17  اور دربانوں میں سے سلوم اور عقوب اور طلموُن اور اِخیمان اور اُنکے بھائی ۔ سلوم سردار تھا ۔

18  وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرق کی طرف رہے۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے ۔

19  اور سلوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اور اُسکے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خدمت کی کارگُزاری پر تعینات تھے اور خیمہ کے پھاٹکوں کے نگہبان تھے۔ اُنکے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعینات اور مدخل کے نگہبان تھے۔

20  اور جیخاس بن اِلیعزر ا،س سے پیشتر اُنکا سردار تھا اور خُداوند اُسکے ساتھ تھا۔

21  ذکریاہ بن مسلمیاہ خَیمئہ اِجتماع کے دروازہ کے نگہبان تھا۔

22  یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جنکو داؤد اور سموؔایل غیب بین نے اِنکے منصب پر مُقرر کیا تھا اپنے نسب نامہ کے مطُابق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے ۔

23  سو وہ اور اُنکے بیٹے خُدوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نگرانی باری باری سے کرتے تھے۔

24  اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرق مِغرب ۔ شمال اور جنوب لہ طرف۔

25  اور اُنکے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُنکو سات ساتھ دِن کے بعد نوبت بہ نوبت اُنکے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا ۔

26  کیونکہ چاروں سردار دربان جولاوی تھے خاص منصب پر مامور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مقُرر تھے۔

27  اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُسکی نگہبانی اُنکے سُپرد تھی اور ہر صبح کو اُسے کھولنا اُنکے ذِمّے تھا۔

28  اور اُن میں سے بعض کی تحویل میں عبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُنکو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نکالتے تھے۔

29  اور بعض اُن سے اساب اور مقَدس کے سب ظُروف اور میَدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبودار مصالح پر مقُرر تھے۔

30  اور کاہنوں کے بیٹوں میں سے بعض خوُ شبودار مصلاح کا تیل تیّار کرتے تھے۔

31  اور لاویوں میں سے ایک شخص متّتیاہ جو قُرحی سلوم کا پہلوٹھا تھا اُن چیزوں پر خاص طوَرپر مقرر تھا جو توے پر پکائی جاتی تھیں ۔

32  اور اُنکے بعض بائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روتی پر تعینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیار کریں ۔

33  اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خدمت سے معذور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغول رہتے تھے۔

34  یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئیس تھے اور یروشلیم میں رہتے تھے۔

35  اور جبعُون میں جبُعون کا باپ یعی ؔ ایل رہتا تھا جسکی بیوی کا نام معکہ تھا۔

36  اور اُسکا پہلوٹھا بیٹا عبدون اور صُور اور قیس اور بعل اور نیر اور ندب۔

37  اور جُدور اور اخُیور اور زکرِیاہ اور مقلوت ۔

38  مقلوت سے سمعام پیدا ہوا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔

39 اور نیر سے قیِس پیدا ہُوا اور قیسؔ سے ساؔؤل پیدا ہُوا اور ساؔؤل سے یُونتن اور ملکیشوع اور ابینداب اور اِشبعل پیدا ہوئے ۔

40  اور یُونتن کا بیٹا مریبؔبعل تھا اور میریؔببعل سے میکاؔہ پیدا ہوا۔

41  اور میؔکاہ کے بیٹے فیِتون اور ملک اور تحریع اور آخز تھے ۔

42  اور آخزؔ سے یعرہ پیدا ہُوا اور یعرہ سے علمت اور عزماوت اور زِمری پیدا ہُوئے اور زِمری سے موؔضا پیدا ہُوا۔

43  اور موؔضا سے بنعہ پیدا ہُوا۔ بنعہ کا بیٹا رفایاہ ۔ رفایاہ کا بیٹا االیعسؔہ ۔ الؔیعسہ کا بیٹا اصیل۔

44  اور اِصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُنکے نام ہیں ۔ عزریقام۔ بوکرُو اور اِسمعیل اور سغریاہ اور عبدیاہ اور حنان ۔ یہ بنی اصیل تھے۔

  باب 1 10

1  اور فِلستی اِؔسرائیل سے لڑے اور اِسؔرائیل کے لوگ فلِستیوں کے آگے سے بھاگے اور کوہستان جلبوعہ میں قتل ہو کر گرِے ۔

2  اور فلِستیوں نے ساؔؤل کا اور اُسکے بیٹوں کا خُوب پیچھا کیا اور فلِستیوں نے یوُنتن اور ابینداب اور ملکیشوع کو جو ساؔؤل کے بیٹے تھے قتل کیا۔

3  اور سؔاؤل پر جنگ دو بر ہو گئی اور تیراندازوں نے اُسے جالیا اور وہ تیر اندازوں کے سبب سے پریشان تھا ۔ تب ساؔؤل نے اپنے سِلاح بردار سے کہا پنی تلوار کھینچ اور اُس سے مجھے دھید دے تا نہ ہو کہ کہ نامختون آکر میری بے حُرمتی کریں پر اُسکے سِلا برادر نے نہ مانا کیونکہ وہ بہت ڈر گیا ۔ تب ساؔؤل نے اپنی تلوار لی اور اپس پر گرا ۔

4  

5  جب اُسکے سِلاح برادر نے دیکھا کہ سؔاؤل مر گیا تو وہ بھی تلوار پر گِرا اور مر گیا ۔

6  پس ساؔؤل مر گیا اور اپسکے تینوں بیٹے بھی اور اُسکا سارا خاندان یک لخت مر مِٹا۔

7  جب سب اِسرائیلی لوگوں نے جو وادی میں تھے دیکھا کہ لوگ بھاگ نِکلے اور سؔاؤل اور اُکے بیٹے مر گئے تو وہ اپنے شہروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور فلِستی آکر اُن میں بسے۔

8  اور دُوسرے دِن صُبھ کو جب فلِستی مقتولوں کو ننگا کرنے آئے تو اُنہوں نے ساؔؤل اور اُسکے بیٹوں کو کوہِ جلبوعؔہ پر پڑے پایا۔

9  سو اُنہوں نے اُسکو ننگا کیا اور اُسکا سر اور اُسکے ہتھیار لے لئے اور فلِستیوں کے مُلک میں چاروں طرف لوگ روانہ کر دِئے تاکہ اُنکے بُتوں اور لوگوں کے پاس اُس خوُشخبری کو پہنچائیں ۔

10  اور اُنہوں نے اُسکے ہتھیاروں کو اپنے دیوتاؤں کے منِدر میں لٹکا دیا۔

11  جب یبِیس جلعاد کے سب لوگوں نے جو کچُھ فلستیوں نے ساؔؤل کیا تھا سُنا۔

12  تو اُن میں کے سب بُہادر اُٹھے اور ساؔؤل کی لاش اور اُسکے بیٹوں کی لاشیں لیکر اُنکو یبیس میں لائے اور اُنکی ہڈّیوں کو یبؔیس کے بلوط کے نیچے دفن کیا اور سات دِن تک روزہ رکھاّ۔

13  سو ساؔؤل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حُضور کیا تھا مرا اِسلئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِسلئےِ بھی کہ اُس نے اُس سے مشورہ کیا جِسکا یار جنّ تھا تا کہ اُسکے ذریعہ سے دریافت کرے۔

14 اور اُس نے خُداوند سے دریافت نہ کیا۔ سو اُس نے اُسکو مار ڈالا اور سلطنت یؔسیّ کے بیٹے داؤؔد کی طرف مُنتقل کر دی۔

  باب 1 11

1  تب سب اِسرا۴یلی حبرُون میں داؔؤد کے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں ۔

2  اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؔؤل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسراؔئیل کی گلہ بانی کریگا اور تُو ہی میری قَوم اِسؔرائیل کا سردار ہوگا۔

3  غرض اِسراؔ ئیل کے سب بُزرگ ھبرُون میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤد نے حبرُؔون میں اُنکے ساتھ کُداوند کے حُضور عہد کیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مطُابق جو اُس نے سمؔوایل کی معرفت فرمایا تھا داؔؤد کو ممُسوح کیا تا کہ وہ اِسرائیلیوں کا بادشاہ ہو۔

4  اور داؔؤد اور تمام اِسرائیلی یرؔوشلیم کو گئے (یبُوس یہی ہے) اور اُس ُملک کے باشنِدے سے یُبوسی وہاں تھے۔

5  اور یُبوس کے باشندوں نے داؤد سے کہا کہ تُو نے یہاں آنے نہ پائیگا تَو بھی داؔؤد نے صّیُون کا قلعہ لے لِیا ۔ یہی داؔؤد کا شہر ہے۔

6  اور داؔؤد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سلار ہوگا اور یُوآب بن ضرویاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔

7 اور داؔؤد قلعہ میں رہنے لگا ۔ اِسلئے اُنہوں نے اُسکا نام داؤد کا شہر رکھاّ ۔

8  اور اُس نے شہر کو گِرداگرِد یعنی ملوِّ سے لیکر گِرد اگرِد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔

9  اور داؤد ؔ ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُسکے ساتھ تھا۔

10  اور داؔؤد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جنہوں نے اُسکی سلطنت میں سارے ا،سرائیل کے ساتھ اُسے تقویّت دی تا کہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیل کے حق میں کہا تھا اپسے بادشاہ بنائیں ۔

11  اور داؔؤد کے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوؔبعام بن حکمونی جو تیسوں کا سردار تھا ۔ اپس نے تین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُنکو ایک ہی وقت میں قتل کیا ۔

12  اُسکے بعد اخوحیؔ دودو کا بیٹا الِیعزر تھا جو اُن تینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔

13  وہ داؔؤد کے ساتھ فسؔدمیّم میں تھا جہاں فلِستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے ۔ وہاں زمین کا ایک قِطہ جَو سے بھرا ہُوا تھا اور لوگ فلِستیوں کے آّگے سے بھاگے۔

14  تب اُنہوں ے اُس قِطعہ کے بیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فلستیوں کو قتل کیا اور خُداوند نے بری فتح دیکر اُنکو رہائی بخشی ۔

15  اور اُن تیِسوں سرداروں میں سے تین داؔؤد کے ساتھ اپس چٹان پر یعنی عدُلام کے مغارہ میں اُتر گئے اور فلِستیوں کی فوج رفائیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی ۔

16  اور داؔؤد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فلستیوں کی چوَکی اُس وقت بیت لحم میں تھی ۔

17  اور داؤد نے ترسکر کہا اِے کاش کوئی بیت لحم کے اُس کوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قریب ہے مجھے پینے کو دیتا!۔

18  تب وہ تینوں فلِستیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیتؔ لحم کے اپس کوئیں میں سے جو پھاٹک کے قریب ہے پانی بھر لیا اور اُسے داؔؤد کے پاس لائے لیکن داؔؤد نے نہ چاہا کہ اُسے پانے بلکہ اُسے خُداوند کے لئے تپایا۔

19  اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ میں ا۔یسا کرُوں ۔ کیا میں اِن لوگوں کا خون پُیوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں ؟ کیونکہ وہ جان بازی کرکے اُسکو لائے ہیں ۔ سو اُس نے نہ پیا پر نہ پیا ۔ وہ تینوں سُورما ا۔یسے اَیسے کام کرتے تھے۔

20  اور یُوآب کا بھائی ابی شے تینوں کا سردار تھا ۔ اُس نے تین سَو پر بھالا چلایا اور اُنکو مار ڈالا ۔ وہ اِن تینوں میں نامی تھا ۔

21  یہ اُن تینوں میں اُن دونوں سے زیادہ معّزز تھا اور اُنکا سردار بنا لیکن اُن پہلے تینوں کے درجہ کو نہ پہنچانا ۔

22  اور بِنایاہ بن یہویدع ایک ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جس نے بری بہادری کے کام کئے تھے ۔ اُس نے موآب کے اریؔ ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کیا اور جا کر برف کے موسم میں ایک گڑھے کے بیچ ایک شیر کو مارا۔

23  اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قد آوار مصری کو قتل کیا حالا نکہ اُس مصرِ ی کے ہاتھ میں جُلا ہے کے شہتیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایل لاٹھی لئے ہُوئے اُسکے پاس گیا اور بھالے کو اُس مصرِی کے ہاتھ سے چھینکر اُسی کے بھالے سے اُسکو قتل کیا۔ ۰

24  یہویدع کے بیتے بناؔیاہ نے اَیسے اَیسے کام کئے اور وہ اُن تینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔

25  وہ اُن تیسوں سے معزّز تھا پر پہلے تینوں کے درجہ کو نہ پہُنچا اور داؤد نے اُسے اپنے مُحافظ سپاہیوں کا سردار بنایا۔

26  اور لشکروں میں سُورمایہ تھے ۔ یوآب کا بھائی عساؔہیل اور بیَت لحمی دوؔدو کا بیٹا اؒحنان ۔

27  اور سموت ہردُری ۔ خلس جلونی ۔

28  تقوعی عقیس کا بیٹا عَؔیرا ۔ ابی عزر عنتوتی۔

29  سِبکی حوساتی ۔ عیلی اخوحی۔

30  مہری نطوفاتی ۔ حلدبن بعنہ نطُوفاتی۔

31  بنی بینمین کے جبعہ کے ریبی کا بیٹا اِتی ۔ بنیاہ فرعاتونی ۔

32  جعس کی ندیوں کا باشندہ ھُوری ۔ ابی ایل عرباتی۔

33  عزماوت بحرُومی ۔ الیحبا سعلبُونی۔

34  بنی ہشیم جزوُنی ۔ ہراری شجی کا بیٹا یُونتن ۔

35  اور ہراری سؔکار کا بیٹا اخی آدم ۔ اِلفال بن اُورؔ ۔

36  حضر مکیراتی ۔ اخیاہ فلُونی ۔

37  حصُرو کرملی نعزیؔ بن ازبی ۔

38  ناتن کا بھائی یوایل ۔ مِنبار بن ہاجری۔

39  صِلق عموّنی ۔ نحری بیروتی جو یوُآب بن ضرویاہ کا سِلاح بردار تھا۔

40  عیرا اِتری ۔ جریب اتری۔

41  اُوریاہ حتّی ۔ زبدبن اخلی۔

42  سِیزا رُوبینی کا بیٹا عدینہ رُوبینیوں کا ایک سردار جسکے ساتھ تیس جوان تھے۔

43  حنان بن معکہ ۔ یوُسفط مِتنی ۔

44  عز ّیا عستاراتی۔ خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل ۔

45  یدیع ایل بِن سِمری اور اُسکا بھائی یُوخاٹیصی۔

46  الیؔ ایل محاوی اور لنعم کے بیٹے یریبی اور یپوساویاہ اور یتمہ موآبی۔ الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مصنوبائی۔

47  

  باب 1 12

1  یہ وہ ہیں جو صِقلاج میں داؤد کے پاس آئے جب کہ وہ ہنوز قیس کے بیٹے ساؔؤل کے سبب سے چھپا رہتا تھا اور وہ اُن سُورماؤں میں تھے جو لڑائی میں اُسکے مددگار تھے ۔ اُنکے پاس کمانیں تھیں اور وہ فلاخن سے پتھر مارتے اور کمانن سے تیر چلاتے وقت دہنتے اور بائیں دونوں ہاتھوں کو کام میں لاسکتے تھے اور سؔاؤل کے بینمینی بھائیوں میں سے تھے۔

2  

3  اخیعزر سردار تھا۔ پھر یوآس بنی سماعہ جبعاتی اور یزئیل اور فلط جو عزماوت کے بیٹے تھے اور براکہ اور یاہُو عنتوتی۔ اور اسماعیہ جبعُونی جو تیسوں میں سُورما اور اُن تیسوں کا سردار تھا اور یرمیاہ اور یحزیئیل اور یُو حنان اور یُوزباد جد یراتی ۔

4  

5  اِلعوزی اور یریموت اور بعلیاہ اور سمریاہ اور سفطیاہ کرونی۔

6  القانہ اور یسیاہ اور عزرایل اور یُوعزر اور یسوُبعام جو قُرحی تھے۔

7  اور یُو عیلؔہ اور زیدیاہ جو یروھام جُدوری کے بیٹے تھے ۔

8  اور جّدیوں میں سے بہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤد کے پاس آگئے ۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے اُنکی صُورتیں اَیسی تھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانند تیز روَتھے ۔

9  اوّل عؔزر تھا۔ عبدیاہ دُوسرا ۔ اِلیاب تیسرا ۔

10  مِسمنہ چَوتھا یرمیاہ پانچواں ۔ عثی چھٹا ۔ الی ایل ساتواں۔

11  یُوحنان آٹھواں ۔ اِلزباد نواں ۔

12  یرمیاں دسواں ۔ مکبانی گیارحواں۔

13  

14  یہ بنی جد میں سے سر لشکر تھے۔ اِن میں سب سے چھوٹا سوَ کے برابر اور سب سے بڑا ہزار کے برابر تھا۔

15  یہ وہ ہیں جو پہلے مہینے میں یردن کے پار گئے جب اُسکے سب کنارے ڈوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرق اور مغرب کے طرف بھگا دیا ۔

16  اور بنی بینمین اور یہوُداہ میں سے کچھ لوگ قلعہ میں داؔؤد کے پاس آئے ۔ تب داؤد اُنکے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نیتّی سے میری مدد کے لئے میرے پاس آئے ۔

17  تب داؤد اُنکے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نیتی سے میری مدد کے لئے میرے پاس آئے ہو تو میرا دِل تُم سے مِلا رہیگا پر اگر مجھے میرے دُشمنوں کے ہاتھ میں پکڑوانے آئے ہو حالانکہ میرا ہاتھ ظُلم سے پاک ہے تو ہمارے باپ دادا کا خُدا یہ دیکھے اور ملامت کرے۔

18  تب رپوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تیِسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا ہم تیرے ہیں اَے داؤد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسؔیّ کے بیٹے ! سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگارون کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے۔ تب داؔؤد نے اُنکو قبُول کیا اور اُنکو فوج کے سردار بنایا ۔

19  اور منسّیؔ میں سے کچھ لوگ داؔؤد سے مِل گئے جب وہ ساؔؤل کے مُقابل جنگ کے لئے فلِستیوں کے ساتھ نِکلا ۔ پر اُنہوں نے اُنکی مدد نہ کی کیونکہ فلِستیوں کے اُمرا نے صلاح کرکے اُسے لوَٹا دیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹکر اپنے آقا ساؔؤل سے جا ملیگا۔

20  جب وہ صِقلاج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزیاد اور یدی عیل اور میکا یل اور یوزیادہ اور الیہوؔ اور ضِلتی جو بنی منسیّ میں ہزاروں کے سردا تھ اُس سے مِل گئے۔

21  اُنہوں نے غارتگروں کے چھتے کے مُقابلہ میں داؤد کی مدد کی کیوننکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے ۔

22  بلکہ روز بروز لوگ داؔؤد کے پاس اُسکی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانند ایک بڑی فَوج تیار ہوگئیّ۔

23  اور جو لوگ جنگ کے لئے ہتھیار باند ھکر حُبرون میں داؔؤد کے پاس آئے تا کہ خُداوند کی بات کے موُافق ساؔؤل کی مملکت کو اُسکی طرف مُنتقل کریں اُنکا شماریہ ہے ۔

24  بنی یہوُداہ چھ ہزار آٹھ سو جو سِپر اور نیزہ لئے ہُوئے جنگ کے لئے مسلح تھے ۔

25  بنی شمعون میں سے جنگ کے لئے سات ہزار ایک سَو زبردست سُورما ۔

26  بنی لاوی میں سے چار ہزار چھ سَو ۔

27  اور یہویدع ہارُونیوں کا سردار تھا اور اُسکے ساتھ تین ہزار سات سَو تھے۔

28  اور صؔدوق ایک جوان سُورما اور اُسکے آبائی گھرانے کے بائیس سردار ۔

29  اور ساؔؤل کے بھائی بنی بنیمین میں سے تین ہزار ہکین اُس وقت تک اُنکا بہت بڑا حصّہ ساؔؤل کے گھرانے کا طرفدار تھا۔

30  اور بنی افرائیم میں سے بیس ہزار آٹھ س۔و زبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میں نامی آدمی تھے۔

31 اور منسّی کے آدھے قِبیلہ سے اٹھارہ ہزار جنکے نام بتائے گئے تھے کہ آکر داؤد کو بادشاہ بنائیں ۔

32  اور بنی اِشکار میں سے اَیسے لوگ جو زمانہ کو سمجھتے اور جانتے تھے کہ اِسراؔئیل کو کیا کرنا مپناسِب ہے اُنکے سردار دو سَو تھے اور اُنکے سب بھائی اُنکے حُکم میں تھے۔

33  اور زبوُ لوُن میں سے اَیسے لوگ جو میدان میں جانے اور ہر قسم کے جنگی آلات کے ساتھ معرکہ آرائی کے قابل تھے پچاس ہزار ۔ یہ صف آرائی کرنا جانتے تھے اور دو دِلے نہ تھے۔

34  اور نفتالی میں سے ایک ہزار سردار اور اُنکے ساتھ سَینتیس ہزار ڈھالیں اور بھالے لئے ہُوئے ۔

35  اور دانیوں میں سے اتھا۴یس ہزار چھ سَو معرکہ آرائی کرنے والے ۔

36  اور آشر میں سے چالیس ہزار جو میدان میں جانے اور معرکہ آرائی کے قابل تھے۔

37  اور یردن کے پار کے رُوبینیوں اور جدّیوں اور منسیّ کے آدھے قبیلہ میں سے ایل لاکھ بیس ہزار جنکے ساتھ لڑائی کے لئے ہر قسم کے جنگی آلات تھے۔

38  یہ سب جنگی مرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خُلوصِ دَک سے حبرُون کو آئے تا کہ داؔؤد کو سارے اِسؔرائیل کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؔؤد کو بادشاہ بنانے پر مُتفّق تھے۔

39  اور وہ وہاں داؔؤد کے ساتھ تین دِن تک ٹھہرے اور کھاتے پیتے رہے کیونکہ اُنکے بھائیوں نے اُنکے لئے تیاری کی تھی۔

40  ماسِوا اِنکے جو اُنکے قریب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولون اور نفتالی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اور خچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور میدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چیزیں اور انجیر کی ٹکیاں ۔ اور کشمش کے گچھے اور مَے اور تیل لادے ہوئے اور بَیل اور بھیڑ بکریاں اِفراط سے لائے ۔ اِسلئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔