mانجيل مقدس

باب  27  28  29  30  31  32  33  34  35  36  37  38  39  40  

  خُروج 27

1  اور تُو کیکر کی لکڑی کی قربانگاہ پانچ ہاتھ لمبی اور پانچ ہاتھ چوڑی بنانا۔وہ قُر بانگاہ چوَکھُونٹی اور اُسکی اُونچائی تین ہاتھ ہو ۔

2  اور تُو اُسکے لئے چاروں کونوں پر سینگ بنانا اور وہ سینگ اور قُر بانگاہ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور تُو اُنکو پِیتل سے منڈھنا ۔

3  اور تُو اُسکی راکھ اُٹھانے کے لئے دیگیں اور بیلچے اور کٹورے اور سِیخیں اور انگیٹھیاں بنانا ۔ اُسکے سب ظروُف پِیتل کے بنانا ۔

4  اور اُسکے لئے پِیتل کی جالی کی جھنجری بنانا اور اُس جالی کے چاروں کونوں پر پِیتل کے چار کڑے لگانا ۔

5  اور اُس جھنجری کو قُربانگاہ کی چاروں طرف کے کنارے کے نیچے اِس طرح لگانا کہ وہ اُونچائی میں قُربانگاہ کی آدھی دُور تک پہنچے ۔

6  اور تُو قُر بانگاہ کے لئے کیکر کی لکڑی کی چوبیں بناکر اُنکو پیتل سے منڈھنا ۔

7  اور تُو اُن چوبوں کو کڑوں میں پہنا دینا کہ جب کبھی قُر بانگاہ اُٹھائی جائے وہ چوبیں اُسکی دونوں طرف رہیں ۔

8  تختوں سے وہ قُربانگاہ بنانا اور وہ کھوکھلی ہو ۔ وہ اُسے اَیسی ہی بنائیں جَیسی تجھے پہاڑ پر دِکھائی گئی ہے ۔

9  پھر تُو مسکن کے لئے صحن بنانا ۔ اُس صحن کی جنوُبی سمت کے لئے باریک بٹے ہوئے کتان کے پردے ہوں جو ملا کر سو ہاتھ لمبے ہو ں ۔ یہ سب ایک ہی سمت میں ہوں ۔

10  اور اُنکے لئے بِیس سُتوُن بنیں اور سُتوُنوں کے لئے پیتل کے بیس ہی خانے بنیں اور اِن سُتوُنوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی ہوں ۔

11  اِسی طرح شمالی سمت کے لئے پردے ملاکر لمبائی میں سَوہاتھ ہو ں۔ اُنکے لئے بھی بِیس ہی سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے بِیس ہی پِیتل کے خانے بنیں اور سُتوُنوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی ہوں ۔

12  اور صحن کی مغربی سمت کی چوڑائی میں پچاس ہاتھ کے پردے ہوں ۔اُنکے لئے دس سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے دس ہی خانے بنیں ۔

13  اور مشرقی سمت میں صحن ہو ۔

14  اور صحن کے دروازہ کے ایک پہلُو کے لئے پندرہ ہاتھ کے پردے ہوں جنکے لئے تین سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے تین ہی خانے بنیں۔

15  اور دُوسرے پہلُو کے لئے بھی پندرہ ہاتھ کے پردے اور تین سُتوُن ہی خانے بنیں۔

16  اور صحن کے دروازہ کے لئے بیس ہاتھ کا ایک پردہ ہو جو آسمانی ۔ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹےہو ئے کتان کا بنا ہوا ہو اور اُس پر بیل بُوٹے کڑھے ہوں ۔ اُسکے سُتون چار اور سُتوُنوں کے خانے بھی چار ہی ہوں۔

17  اور صحن کے آس پاس سب سُتوُن چاندی کی پٹیوں سے جڑے ہُوئے ہوں اور اُنکے کُنڈے چاندی کے اور اُنکے خانے پِتیل کے ہوں۔

18  صحن کی لمبائی سَو ہاتھ اور چوڑائی ہر جگہ پچاس ہاتھ اور قنات کی اآونچائی پانچ ہاتھ ہو۔ پردے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے اور سُتُونوں کے خانے پِتیل کے ہو ں۔

19 مسکن کے قِسم قِسم کے کام کے سب سامان اور وہاں کی میخیں اور صحن کی میخیں یہ سب پِتیل کے ہوں۔

20 اور بنی اِسرائیل کُو حکم دینا کہ تیرے پاس کُو ٹکر نکلا ہُوا زتیون کا خالص تیل روشنی کے لئے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتا رہے۔

21  خیمہ اجتماع میں اس پردہ کے باہر جو شہادت کے صندوق کے سامنے ہوگا ہارون اور اسکے بیٹےشام سے صبح تک شمعدان کو خُداوند کے رُوبرُو آراستہ رکّھیں ۔ یہ دستور العمل بنی اِسرائیل کے لئے نسل در نسل سدا قائم رہیگا۔

  خُروج 28

1  اور تُو بنی اسرائیل میں سے ہارُون کو جو تیرا بھائی ہے اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں کو اپنے نزدیک کر لینا تاکہ ہارُون اور اُسکے بیٹے ۔ ندب اور ابہیواور الیعزر اور اِتمرکہانت کے عہدہ پر ہو کر میری خدمت کریں ۔

2  اور تُو اپنے بھائی ہارُون کے لئے عزّت اور زِنیت کے واسطے مُقدس لباس بنا دینا ۔

3  اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جنکو مَیں نے حکمت کی روح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُون کے لئے لباس بنایئں تاکہ وہ مُقدس ہو کر میرے لِئے کاہن کی خدمت کو انجام دے ۔

4  اور جو لباس وہ بنائینگے یہ ہیں یعنی سِینہ بند اور افوُد اور جبُنہ اور چار خانے کا کُرتہ اور عمامہ اور کمر بند ۔ وہ تیرے بھائی ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے واسطے یہ پاک لباس بنائیں تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دے ۔

5  اور وہ سونا اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑے اور مہین کتان لیں ۔

6  اور وہ افوُد سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنایئں جو کسی ماہر اُستاد کے ہاتھ کا کام ہو ۔

7  اور وہ اِس طرح سے جوڑا جائے کہ اُسکے دونوں مونڈھوں کے سرے آپس میں ملا دئے جاہیں ۔

8 اور اُسکے اُوپر جو کاریگری سے بنا ہوا پٹکااُسکے باندھنے کے لئے ہو گا اُس پر افوُد کی طرح کام ہو ا اور وہ اُسی کپڑے کا ہو اور سونے اور آسمانی او ر ارغوانی اور سُر خ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنا ہوا ہو ۔

9  اور تُو دو سُلیمانی پتھر لیکر اُن پر اسرائیل کے بیٹوں کے نام کندہ کر انا ۔

10  اُن میں سے چھ نام دُوسرے پتھر پر اُنکی پیدایش کی ترتیب کے مُوافق ہوں ۔

11  تُو پتھر کے کندہ کار کو لگا کر انگشتری کے نقش کی طرح اسرائیل کے بیٹوں کے نام اُن دونوں پتھروں پر کندہ کراکے اُنکو سونے کے خانوں میں جڑوانا ۔

12  اور دونوں پتھروں کو افُود کے دونوں مونڈھوں پر لگانا تاکہ یہ پتھر اسرائیل کے بیٹوں کا یاد گاری کے لئےکندھوں پر یادگاری کے لئے لگائے رہے ۔

13  اور تُو سو نے خانے بنا نا ۔

14  اور خالص سونے کی دو زنجیروں ڈوری کی طرح گُندھی ہو ئی بنانا اور اِن گُندھی ہو ئی زنجیرکو خانوں میں جڑدینا ۔

15  اور عدل کا سِینہ بند کسی ماہر اُستاد سے بنوانا اور افُود کی طرح سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنوانا ۔

16  وہ چوکھُونٹا اور دُہراہو ۔ اُسکی لمبائی ایک بالشت اور چوڑائی بھی ایک ہی بالشت ہو ۔

17  اور چاروں قطاروں میں اُس پر جواہر جڑنا ۔ پہلی قطار میں یا قوت ِسُرخ اور مُکھپراج اور گوہرشب چراغ ہو ۔

18  دُوسری قطار میں زمرّد اور نِیلم اور ہیرا۔

19  تیسری قطار لشم اور یشم اور قوت ۔

20  چوَتھی قطار میں فیروزہ اور سنگ ِ سُلیمانی اور زبرجد ۔ یہ سب سونے کے خانوں میں جڑے جائیں۔

21  یہ جواہر اسرائیل کے بیٹوں کے ناموں کے مُطابق شُمار میں بارہ ہوں اور انگشتر ی کے نقش کی طرح یہ نام جو بارہ قبیلوں کے نام ہونگے اُن پر کندہ کئے جائیں ۔

22  اور تُو سِینہ بند پر ڈوری کی طرح گُندھی ہو ئی خالص سونے کی دو زنجیریں لگانا ۔

23  اور سِینہ بند کے لئے سونے کے دو حلقے بنا کر اُنکو سِینہ بند کے دونوں سروں پر لگانا ۔

24  اور سونے کی دونوں گُندھی ہُوئی زنجیروں کو اُن دونوں حلقوں میں جو سِینہ بند کے دونوں سروں پر ہو نگے لگا دینا ۔

25  اور دونوں گُندھی ہُوئی زنجیروں کے باقی دونوں سروں کو دونوں پتھروں کے خانوں میں جڑکر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں پر سامنے کی طرف لگا دینا ۔

26  اور سونے کے اَور دو حلقے بناکر اُنکو سِینہ بند کے دونوں سروں کے اُس حاشیہ میں لگانا جو اندر کی طرف ہے ۔

27  پھر سونے کے دو حلقے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں کے نیچے اُسکے اگلے حصّہ میں لگانا جہاں افُود جوڑا جائیگا تاکہ وہ افُود کے کاریگری سے بٹے ہوئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔

28  اور وہ سِینہ بند کو لیکر اُسکے حلقوں کو ایک نیلے فیتے سے باندھ دیں تاکہ یہ سِینہ بند افُود کے کاریگری سے بٹے ہوئے پٹکے کے اُوپر بھی رہے اور افود سے بھی الگ نی ہونے پائے ۔

29  اور ہارُون اِسرائیل کے بیٹوں کے نام عدل کے سِینہ بند پر اپنے سِینہ پاک مقام میں داخل ہونے کے وقت خُداوند کے رُوبرُولگائے رہے تاکہ ہمیشہ اُنکی یاد گاری ہوا کرے ۔

30  اور تُو عدل کے سِینہ بند میں اُوریم اور تُمیّم کو رکھنا اور جب ہارُون خُداوند کے حضور جائے تو یہ اُسکے دِل کے اُوپرہوں ۔یُوں ہارُون بنی اِسرائیل کے فَیصلہ کو اپنے دِل کے اُوپر خُداوند کے رُوبُرو ہمیشہ لئےِ رہیگا ۔

31  اور تُو افُود کا جُبّہ بِالکل آسمانی رنگ کا بنانا ۔

32  اور اُسکا گر یبان بیچ میں ہو اور زِرہ کے گریبان کی طر ح اُسکے گریبان کے گردا گرد بُنی ہُوئی گو ٹ ہو تا کہ وہ پھٹنے نہ پا ئے ۔

33  اور اُسکے دامن کے گھیرمیں چاروں طرف آسمانی ۔ارغوانی اور سُرخ رنگ کے انار بنانا اور اُنکے درمیان چاروں طرف سونے کی گھنٹیاں لگانا۔

34  یعنی جُبّہ کے دامن کے پُورے گھیر میں ایک سونے کی گھنٹی ہو اور اُسکے بعد انار ۔ پھر ایک سونے کی گھنٹی ہو اور اُسکے بعد انار۔

35  اِس جُبّہ کےہارُون خدمت کے وقت پہنا کرے تاکہ جب جب وہ پاک مقام کے اندر خُداوند کے حضور جائے یا وہاں سے نکلے تو اُسکی آواز سُنائی دے اَیسا نہ ہو کہ وہ مر جائے ۔

36  اور تُو خالص سونے کا ایک پتّر بناکر اُس پر انگشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کرنا خُداوند کے لئے مُقدس۔

37  اور اُسے نیلے فیتے سے باندھنا تاکہ وہ عمامہ پر یعنی عمامہ کے سامنے کے حصّہ پر ہو ۔

38  اور یہ ہارُون کی پیشانی پر رہے تاکہ جو کُچھ بنی اسرائیل اپنے پاک ہدیوں کے ذریعہ سے مُقدس ٹھہرائیں اُن مُقدس ٹھہرائی ہوئی چیزوں کی بدی ہارُون اُٹھائے اور یہ اُسکی پیشانی پر ہمیشہ رہے تاکہ وہ خُداوند کے حضور مقبُول ہوں ۔

39  اور کُرتہ باریک کتان کا بُنا ہو ا اور چار خانے کا ہو اور عمامہ بھی باریک کتان ہی کا بنانا اور باریک کمربند بنانا جِس پر بیل بُوٹے کڑھے ہو ں۔

40  اور ہارُون کے بیٹوں کے لئے کُرتے بنانا اور عزّت اور زینت کے واسطے اُنکے لئے کمر بند اور پگڑیاں بنانا ۔

41  اور تُو یہ سب اپنے بھائی ہارُون اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں کو پہنانا اور اُنکو مسح اور مخصُوص اور مُقدس کر نا تاکہ وہ سب میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دیں ۔

42  اور تپو اُن کے لئے کتان کے پاجامے بنا دینا تاکہ اُنکا بدن ڈھکا رہے ۔ یہ کمرسے ران تک کے ہوں

43  اور ہارُون اور اُسکے بیٹے جب جب خیمہ اجتماع میں داخل ہوں یا خدمت کرنے کو پاک مکان کے اندر قُر بانگاہ کے نزدیک جائیں اُنکو پہنا کر یں تا اَیس نہ ہو کہ گنہگار ٹھہریں اور مر جا ئیں ۔ یہ دستُور العمل اُسکے اور اُسکی نسل کے لئے ہمیشہ رہیگا ۔

  خُروج 29

1  اور اُنکو پاک کر نے کی خاطر تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دیں تُو اُنکے واسطے یہ کرنا کہ ایک بچھڑا اور وہ بے عیب مینڈھے لینا ۔

2  اور بے خمیری روٹی اور بے خمیر کے کلُچے جنکے ساتھ تیل ملا ہو اور تیل کی چُپڑی ہوئی بے خمیری چپاتیاں لینا ۔ یہ سب گہیوں کے میدہ کی بنانا ۔

3  اور اُنکو ایک ٹوکری میں رکھکر اُس ٹوکری کو بچھڑے اور دونوں مینڈھوں سمیت آگے لے آنا ۔

4  پھر ہارُون اور اُسکے بیٹوں کو خیمہ اجتماع کے دروازہ پر لا کر اُنکو پانی سے نہلانا ۔

5  اور وہ لباس لیکر ہارُون کو کُرتہ اور افُود کا جُبّہ اور افُود اور سِینہ بند پہنانا اور افُود کا کاریگری سے بُنا ہوا کمر بند اُسکے باند ھ دینا ۔

6  اور عمامہ کو اُسکے سر پر رکھکر اُس عمامہ کے اُوپر مُقدس تاج لگا دینا

7  اور مَسَح کر نے کا تیل لیکر اُسکے سر پر ڈالنا اور اُسکو مَسَح کر نا ۔

8  پھر اُسکے بیٹوں کو آگے لا کر اُنکو کُرتے پہنانا ۔

9  اور ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے کمر بند لپیٹ کر اُنکے پگڑیاںباندھنا تاکہ کہانت کے منصب پر ہمیشہ کے لئے اُنکا حق ر ہے اور ہارُون اور اُسکے بیٹو کو مخصُوص کر نا ۔

10  پھر تُو اُس بچھڑے کو خیمہ ِاجتماع کے سامنے لانا اور ہارُون اور اُسکے بیٹے اپنے ہاتھ اُس بچھڑے کے سر پر رکھیّں۔

11  پھر اُس بچھڑے کو خُداوند کے آگے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر ذبح کر نا ۔

12  اور اُس بچھڑے کے خُون میں سے کُچھ لیکر اُسے اپنی اُنگلی سے قُربانگاہ کے سِینگوں پر لگانا اور باقی سارا خُون قُربانگاہ کے پایہ پر اُنڈیل دینا ۔

13  پھر اُس چربی کو جس سے انتٹریاں ڈھکی ر ہتی ہیں اور جگر پر کی چھلّی کو اور دونوں گُردوں کو اور اُنکے اُوپر کی چر بی کو لیکر سب قُر بانگاہ پر جلانا ۔

14  لیکن اُس بچھڑے کےگوشت اور کھال اور گوبر کو خیمہ گاہ کے باہر آگ سے جلادینا اِس لئے کہ یہ خطا کی قُر بانی ہے ۔

15  پھر تُو ایک مینڈھے کو لینا اور ہارُون اور اُسکے بیٹے اپنے ہاتھ اُس مینڈھے کے سر پر رکھیّں ۔

16  اور تُو اُس مینڈھے کو کو ذبح کر نا اور اُسکا خُون لیکر قُربانگاہ پر چاروں طرف چھڑکنا ۔

17  اور تُو مینڈھے کو ٹُکڑے ٹُکڑے کاٹنا اور اُسکی انتڑیوں اور پایوں کو دھوکر اُسکے ٹُکڑوں اور اُسکے سر کے ساتھ مِلا دینا ۔

18  پھر اِس پُورے مینڈھے کو قُربانگاہ پر جلانا ۔ یہ خُداوند کے لئے سوختنی قُربانی ہے ۔ یہ راحت انگیزخُوشبوُیعنی خُداوند کے لئے آتشین قُربانی ہے ۔

19  پھر دُوسرے مینڈھے کو لینا اور ہارُون اور اُسکے بیٹے اپنے ہاتھ اُس مینڈھے کے سر پر ر کھیّں۔

20  اور تُو اِس مینڈھے کو ذبح کر نا اور اُس کا خُون میں سے کُچھ لیکر ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے دہنے کان کی لَوپر اور دہنے ہاتھ اور دہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگانا اور خُون کو قُربانگاہ پر چاروں طرف چھڑک دینا ۔

21  اور قُر بانگاہ پر کے خُون اور مسح کر نے کے تیل میں سے کُچھ کُچھ لے کر ہارُون اور اُُسکے لباس پر اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں اور اُنکے لباس پر چھڑ کنا تب وہ اپنے لباس سمیت اور اُسکے ساتھ ہی اُسکے بیٹے اپنے اپنے لباس سمیت مُقدس ہونگے۔

22  اور تُو مینڈھے کی چربی اور موٹی دُم کو اور جِس چربی دے انتٹریاں ڈھکی رہتی ہیں اُسکو اور جِگر پر کی جھلّی کو اور دونوں گُردوں کو اور اُنکے اُوپر کی چربی کو اور دہنی ران کو لینا اِس لئے کہ یہ تخصیصی مینڈھا ہے ۔

23  اور بے خمیری روٹی کی ٹوکری میں سے جو خُداوند کے آگے دھری ہو گئی روٹی کا ایک گُردہ اور ایک کلُچہ جس میں تیل ملا ہوا ہو اور ایک چپاتی لینا ۔

24  اور اِن سبھوں کو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے ہاتھوں پر رکھ کر اُنکو خُداوند کے رُوبرُو ہلانا تاکہ یہ ہلانے کا ہدیہ ہو ۔

25  پھر اُنکو اُنکے ہاتھوں سے لےکر قُر بانگاہ پر سوختنی قُربانی کے اُوپر جلادینا تاکہ وہ خداوند کے آگے راحت انگیز خُوشبوُ ہو یہ خُداوند کے لئے آتشین قُربانی ہے ۔

26  اور تُو ہارُون کے تخصیصی مینڈھے کا سِینہ لے کر اُسکو خُدوند کے رُوبرُو ہلانا تاکہ وہ ہلانے کا ہدیہ ہو۔ یہ تیرا حصّہ ٹھہریگا ۔

27  اور تُو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے تخصیصی مینڈھے کے ہلانے کے ہدیہ کے سِینہ کو جو ہلایا جا چُکا ہے اور اُٹھائے جانے کے ہدیہ کی ران کو جو اُتھائی جا چُکی ہے لے کر اُن دونوں کو پاک ٹھہرانا ۔

28  تاکہ یہ سب بنی اسرائیل کی طرف سے ہمیشہ کے لئے ہارُون اور اُسکے بیٹوں کا حق ہو کیونکہ یہ اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہے ۔ سو یہ بنی اسرائیل کی طرف سے اُن کی سلامتی کے ذبیحوں میں سے اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہو گا جو اُنکی طرف سے خُداوند کے لئے اُٹھایا گیا ہے ۔

29  اور ہارُون کے بعد اُسکے پاک لباس اُسکی اولاد کے لئے ہونگے تاکہ اُن ہی میں وہ مسح وا مخصُوص کئے جائے ۔

30  اُس کا جو بیٹا اُسکی جگہ کاہن ہو وہ جب پاک مقام میں خدمت کرنے کو خیمہ اجتماع میں داخل ہو تو اُنکو سات دِن تک پہنے رہیں ۔

31  اور تُوتخصِیصی مینڈھے کو لے کر اُسکے گوشت کو کِسی پاک جگہ میں اُبالنا۔

32  اور ہارُون اور اُسکے بیٹے مینڈھے کا گوشت اور ٹوکری کی روٹیاں خیمہ اجتماع کے دروازہ پر کھائیں ۔

33  اور جن چیزوں سے اُنکو مخُصوص اور پاک کرنے کے لئے کفارہ دیا جائے وہ اُن کو بھی کھائیں لیکن اجنبی شخص اُن میں سے کُچھ نہ کھانے پائے کیو نکہ یہ چیزیں پاک ہیں ۔

34  اگر مخُصوص کرنے کے گوشت یا روٹی میں سے کُچھ صبح تک بچا رہ جایئں تو اُس بچے ہو ئے کو آگ سے جلادینا ۔ وہ ہرگز نہ کھایا جائے اِس لئے کہ وہ پاک ہے ۔

35  اور تُو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے ساتھ جو کُچھ مَیں نے حکُم دِیا ہے وہ سب عمل میں لانا اور سات دِن تک اُنکی تخصیص کرتے ر ہنا ۔

36  اور تُو ہر روز خطا کی قُربانی کے بچھڑ ےکو کفارہ کے واسطے ذبح کرنا اور تُو قُربانگاہ کو اُس کے کفارہ دینے کے وقت صاف کرنا اور اُسے مسح کرنا تاکہ وہ پاک ہو جائے ۔

37  تُو سات دِن تک قُربانگاہ کے لئے کفارہ دینا اور اُسے پاک کرنا تو قُربانگاہ نہایت پاک ہو جائے گئی اور جو کُچھ اُس سے چھُوجایگا وہ بھی پاک ٹھہرے گا ۔

38  اور تُو ہر روز سدا ایک ایک برس کے دو دو برّے قُربانگاہ پر چڑھایا کرنا ۔

39  ایک برّہ صبح کو اور دُوسرا برّہ زوال اور غروب کے درمیان چڑھانا ۔

40  اور ایک برّہ کے ساتھ ایفہ کے دسویں حصّہ کے برابر میدہ دینا جس میں بین کے چوتھے حصّہ کی مقدار میں کُوٹکر نکالا ہوا تیل ملا ہو ا ہو اور بین کے چوتھے حصّہ کی مقدار میں تپاون کے لئے بھی دینا ۔

41  اور تُو دُوسرے برّہ کو زوال اور غرو ب کے درمیان چڑھانا اور اُسکے ساتھ صبح کی طرح نذر کی قُربانی اور ویسا ہی تپاون دینا جس سے وہ خُداوند کے لئے راحت انگیز خُوشبوُاور آتشین قُربانی ٹھہرے۔

42  اِیسی ہی سو ختنی قُربانی تُمہاری پُشت رد پُشت خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے آگے ہمیشہ ہوا کرے ۔ وہاں مَیں تُم سے مِلونگا اور تُجھ سے باتیں کرونگا ۔

43  اور وہیں مَیں بنی اسرائیل سے مُلاقات کرونگا اور وہ مقام میرے لئے جلال سے مُقدس ہو گا ۔

44  اور مَیں خیمہ اجتماع کواور قُربانگاہ کو مقدس کرونگا اور مَیں ہارُون اور اُسکے بیٹوں کو مقدس کرونگا تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دیں۔

45  اور مَیں بنی اسرائیل کے درمیان سکوُنت کرونگا اور اُنکا خدا ہونے کا ۔

46  تب وہ جان لینگے کہ مَیں خُداوند اُنکا خُدا ہوں جو اُنکو مُلک مصر سے اِس لئے نکالکر لیا کہ مَین اُن کے درمیان سکوُنت کروں ۔ مَیں ہی خُداوند اُنکا خُدا ہوں ۔

  خُروج 30

1  اور تُو بخُور جلانے کے لئے کیکر کی لکڑی کی ایک قُربانگاہ بنانا ۔

2  اُسکی لمبائی ایک ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ ہو۔ وہ چو کھونٹی رہے اور اُسکی اُونچائی دو ہاتھ ہو اور اُسکے سِینگ اُسی ٹکڑے سے بنائے جائیں۔

3  اور تُو اُسکی اوپر کی سطح اور چاروں پہلُوؤں کو جو اُسکے گِردا گردہیں اور اُسکے سینگوں کو خالِص سونے سے منڈھنا اور اُسکے لئے گردا گرد ایک زرِّین تاج بنانا۔

4 اور تو اس تاج کے نیچے اسکے دونوں پہلوؤں میں سونے کے دو کڑے اسکی دونوں طرف بنانا۔ وہ اسکے اُٹھانے کی چوبوں کے لئے خانوں کا کام دینگے ۔

5 اور چوبیس کیکر کی لکڑی کی بنا کر انکو سونے سے منڈھنا۔

6 اور تُو اسکو اس پردہ کے آگے رکھنا جو شہادت کے صندوق کے سامنے ہے ۔ وہ سر پوش کے سامنے رہے جو شہادت کے صندوُق کے اوپر ہے جہاں میں تجھ سے ملا کرونگا۔

7  اِسی پر ہارون خوشبودار بخُور جلایا کرے ۔ ہر صُبح چراغوں کو ٹھیک کرتے وقت بخُور جلائے ۔

8  اور زوال وغروب کے درمیان بھی جب ہارون چراغوںکو روشن کرے تب بخُور جلائے ۔ خُداوند کے حضور تُمہاری پشت در پُشت ہمیشہ جلایا جائے ۔

9 اور تُم اُس پر اور طرح کا بخُور نہ جلانا نہ اس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی چڑھانا اور کوئی تپاون بھی اس پر نہ تپانا۔

10 اور ہارون سال میں ایک بار اسکے سینگوں پر کفارہ دے ۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفارہ کے لئے ہو ا اُسکے واسطے کفارہ دیا جائے ۔ یہ خُداوند کے لئے سب زیادہ پاک ہے ۔

11  اور خُاوند نے موسیٰ سے کہا ۔

12  جب تُو بنی اسرائیل کا شُمار کرے جِتنوں کا شُمار ہوا وہ فی مرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فدِیہ خُداوند کے لئے دیں تاکہ جب تُو اُنکا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کو ئی وبا اُن میں پھیلنے نہ پائے ۔

13  ہر ایک جو نکل نکل کر شُمار کئے ِہُوؤں میں ملتا جائے وہ مُقدس کی مثقال کے حساب سے نیم مثقال دے ۔ مثِقال بیِس جِیرہ کی ہو تی ہے ۔ یہ نیم مثِقال خُداوند کے لئے نذر ہے ۔

14  جتنے ِبِیس برس کے یا اِس سے زیادہ عُمر کے نکل نکل کر شُمار کئےِ ہُوؤں میں ملتے جا ئیں اُن میں سے ہر ایک خُداوند کی نذر دے ۔

15  جب تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کی نذر دی جائے تو دَولتمند نِیم مِثقال سے زیادہ نہ دے اور نہ غریب اُس سے کم دے ۔

16  اور تُو بنی ا سرائیل سے کفارہ کی نقدی لیکر اُسے خیمہ اجتماع کے کام میں لگانا تاکہ وہ بنی اسرائیل کی طرف سے تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کے حضور یاد گار ہو ۔

17  پھر خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔

18  تُو دھونے کے لئے پِیتل کا ایک حَوض اور پِیتل ہی کی اُسکی کُرسی بنانا اور اُسے خیمہ اجتماع اور قُربانگاہ کے بیچ میں رکھکر اُس میں پانی بھر دینا ۔

19  اور ہارُون اور اُسکے بیٹے اپنے ہاتھ پاؤں اُس سے دھویا کر یں ۔

20  خیمہ اجتماع میں داخل ہو تے وقت پانی سے دھولیا کر یں تاکہ ہلاک نہ ہوں یا جب وہ قُربانگاہ کے نزدیک خِدمت کے واسطے یعنی خُداوند کے لئے سوختنی قُر بانی چڑھانے کو آئیں ۔

21  تو اپنے اپنے ہاتھ پاؤں دھولیں تاکہ مر نہ جائیں ۔ یہ اُسکے اور اپسکی اَولاد کے لئے نسل درنسل دائمی رسم ہو ۔

22  اور خُداوند نے موُسیٰ سے کہا ۔

23  کہ تُو مُقدس کی مِثقال کے حِساب سے خاص خاص خُوشبُودار مصالِح لینا یعنی اپنے آپ نکلا ہُوا مُرپا پخسَومثِقال اور اُسکا آدھا یعنی ڈھائی سو مِثقال دار چِینی اور خُوشبُودار اگر ڈھائی سَومِثقال۔

24  اور تج پا پخسَو مِثقال اور زیتُون کا تیل ایک ہیں ۔

25  اور تُو اُن سے مَسح کرنے کا پاک تیل بنانا یعنی اُنکو گندھی کی حکمت کے مُطابق ملا کر ایک خُوشبُو دار روغن تیار کرنا ۔ یہی مسح کر نے کا پاک تیل ہو گا ۔

26  اِسی سے تُو خیمہ اِجتماع کو اور شہادت کے صندُوق کو ۔

27  اور میز کو اُسکے ظرُوف سمیت اور شمعدان کو اُسکے ظرُوف سمیت اور بخوُر جلانے کی قُربانگاہ کو ۔

28  ساور سو ختنی قُربانی چڑھانے کے مذبح کو اُسکے سب ظرُوف سمیت اور حَوض کو اور اُسکی کُرسی کو مسح کرنا ۔

29  اور تُو اُنکو مُقدس کرنا تاکہ وہ نہایت پاک ہو جائیں جو کُچھ اُن سے چھُوجائیگا وہ پاک ٹھہریگا ۔

30  اور تُو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کو مسح کرنا اور اُنکو مُقدس کرنا تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خِدمت کو انجام دیں ۔

31  اور تُو بنی اسرائیل سے کہہ دینا کہ یہ تیل میرے لئے تُمہاری پُشت در پُشت مسح کرنے کا پاک تیل ہو گا ۔

32  یہ کسی آدمی کے جِسم پر نہ ڈالا جائے اور نہ تُم کو ئی اور روغن اِسکی ترکیب سے بنانا اِسلئے کہ یہ مُقدس ہے یا اِس میں سے کُچھ کسی اجنبی پر لگائے وہ اپنی قَوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔

33  

34  اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تُو خُوشبُودار مصالحِ مُراور مصطکی اور لَون اور خُوشبُودار مصالح ِکے ساتھ خالص لُبان وزن میں برابر برابر لینا ۔

35  اور نمک ملا کر اُن سے گندھی کی حکمت کے مُطابق خُوشبُو دار روغن کی طرح صاف اور پاک بخور بنانا ۔

36  اور اِس میں سے کُچھ خُوب باریک پِیس کر خیمہ اجتماع میں شہادت کے صندُوق کے سامنے جہاں مَیں تجھ سے ملا کرونگا رکھنا ۔ یہ تُمہارے لئے نہایت پاک ٹھہرے ۔

37  اور جو بخور تُو بنا ئے اُسکی ترکیب کے مُطا بق تُم اپنے لئے کُچھ نہ بنانا ۔ وہ بخور تیرے نزدیک خُداوند کے لئے پاک ہو ۔

38  جو کوئی سُونگھنے کے لئے بھی اُسکی طرح کُچھ بنائے وہ اپنی قُوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔

  خُروج 31

1  پھر خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔

2  دِیکھ مَیں نے بضلی ایل بِن اوری بِن حور کو یہوداہ کے قبیلہ میں سے نام لیکر بُلایا ہے ۔

3  اور میَں نے اُسکو حکمت اور فہم اور عِلم اور ہر طرح کی صنعت میں رُوح الّہہ سے معمُور کیا ہے ـ

4 تاکہ ہُنر مندی کے کاموں کو ایجاد کرے اور سونے اور چاندی اور پیتل کی چیزیں بنائے ـ

5 اور پتھر کو جڑنے کے لئے کاٹے اور لکڑی کو تراشے جس سے سب طرح کی کاریگری کا کام ہو ۔

6 اور دیکھ مَیں نے اہلیاب کو جو اخیسمک کا بیٹا اور دان کے قبیلہ میں سے ہے اُسکا سا تھی مُقرر کِیا ہے اور میں نے سب روشن ضمیروں کے دل میں اَیسی سمجھ رکّھی ہے کہ جن جن چیزوں کا میں نے تُجھ کو حُکم دیا ہے اُن سبھوں کو وہ بنا سکیں ۔

7  یعنی خیمئہ اجتماع اور شہادت کا صندُوق اور سر پوش جو اُسکے اُوپر رہیگا اور خیمہ کا سب سامان ۔

8  اور میز اور اُسکے ظرُوف اور خالِص سونے کا شمعدان اور اُسکے سب ظرُوف اور بخُور جلانے کی قربانگاہ ۔

9  اور سوختنی قُربانی کی قربانگاہ اور اُسکے سب ظرُوف اور حَو ض اور اُسکی کُرسی ۔

10  اور بیل بُو ٹے کڑھے ہُو ئے جامے اور ہارُون کاہن کے مُقدس لِباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس تاکہ کاہن کی خدِمت کو انجام دیں ۔

11  اور مسح کرنے کا تیل اور مُقدس کے لئے خُوشبُو دار مصالحِ کا بخُور ۔ اِن سبھوں کو وہ جیسا مَیں نے تجھے حُکم دیا ہے ویسا ہی بنائیں ۔

12  اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔

13  تُو بنی اسرائیل سے یہ بھی کہہ دینا کہ تُم میرے سبتوں کو ضرور ماننا ۔ اِسلئے کہ یہ میرے اور تُمہارے درمیان تُمہاری پُشت در پُشت ایک نشان رہیگا تاکہ تُم جانوکہ مَیں خُداوند تُمہارا پاک کرنے والا ہوں ۔

14  پس تُم سبت کو ماننا اِسلئے کہ وہ تُمہارے لئے مُقدس ہے ۔ جو کوئی اُسکی بے حُرمتی کرے وہ ضرور مار ڈالا جائے ۔ جو اُس میں کُچھ کام کرے وہ اپنی قُوم میں سے کاٹ ڈالا جا ئے ۔

15  چھ دِن کام کاج کیا جائے لیکن ساتواں دِن آرام کا سبت ہے جو خُداوند کے لئے مُقدس ہے ۔جو کو ئی سبت کے دِن کام کر ے وہ ضرور مار ڈالا جائے۔

16  پس بنی اسرائیل سبت کو مانیں اور پُشت در پُشت اُسے دائمی عہدجانکر اُسکا لحاظ رکھیں ّ ۔

17  میرے اور بنی اسرائیل کے درمیان یہ ہمیشہ کے لئے ایک نشان رہیگا اِسلئے کہ چھ دِن میں خُداوند نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور ساتویں دِن آرام کرکے تازہ دم ہُوا ۔

18  اور جب خُداوند کوہِ سینا پر مُوسیٰ سے باتیں کر چُکا تو اُس نے اُسے شہادت کی دولَوحیں دیں ۔ وہ لَوحیں پتھر کی اور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں ۔

  خُروج 32

1  اور جب لوگوں نے دِیکھا کہ مُوسیی نے پہاڑ سے اُتر نے میں دیر لگائی تو وہ ہارُون کے پاس جمع ہو کر اُس سے کہنے لگے کہ اُٹھ ہمارے لئے دیوتا بنا دے جو ہمارے آگے آگے چلے کیو نکہ ہم نہیں جانتے کہ اِس مرد مُوسیٰ کو جو ہم کو مُلکِ مصر سے نکا لکر لایا کیا ہو گا ۔

2  ہارُون نے اُن سے کہا تُمہاری بیویوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالیاں ہیں اُنکو اُتار کر میرے پاس لے آؤ۔

3  چُنانچہ سب لوگ اُنکے کانوں سئ سونے کی بالیا ں اُتا ر اُتار کر اُنکو ہارُون کے پاس لے آئے ۔

4  اور اُس نے اُنکو اُنکے ہاتھوں سے لیکر ایک ڈھالا ہوا بچھڑا بنا یا جس کی صُورت چھَینی سے ٹھیک کی ۔ تب وہ کہنے لگے اَے اِسرائیل یہی تیرا وہ دیوتا ہے جو تجھ کو ملکِ مصر سے نکا لکر لایا ۔

5  یہ دِیکھ کہ ہارُون نے اُسکے آگے ایک قُربانگاہ بنائی اور اُس نے اِعلان کر دیا کہ کل خُداوند کے لئے عید ہو گی ۔

6  اور دُوسرے دِن صُبح سویرے اُٹھکر اُنہوں نے قُربانیاں چڑھائیں اور سلامتی کی قُر بانیاں گُذرانیں۔ پھر اُن لوگوں نے بیٹھ کر کھایا پِیا اور اُٹھ کر کھیل کُود میں لگ گئے ۔

7  تب خُداوند نے موُسیٰ کو کہا نیچے جا کیو نکہ تیرے لوگ جنکو تُو مُلکِ مصِر سے نکال لایا بگڑ گئے ہیں ۔

8  وہ اُس راہ سے جسکا مَیں نے اُنکو حُکم دیا تھا بہت جلد پھر گئے ہین ۔ اُنہوں نے اپنے لئے ڈھالا ہوا بچھڑا بنا یا اور اُسے پُو جا اور اُسکے لئے قُر بانی چڑھا کر یہ بھی کہا کہ اے اسرِائیل یہ تیرا وہ دیوتا ہے جو تجھ کو مُلک مصر سے نکا ل کر لایا ۔

9  اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا مَیں اِس قُوم کو دِیکھتا ہُو ں کہ یہ گردن کش قوم ہے ۔

10  اِسلئے تُو مُجھے اب چھوڑ دے کہ میرا غضب ساُن پر بھڑکے اور مَیں اُنکو بھسم کردُوں ااور مَیں تجھے ایک بڑی قوم بناؤنگا ۔

11  تب موسیٰ نے خُداوند اپنے خُدا کے آگے سمنت کر کے کہا اَے خُداوند کیوں تیرا غضب اپنے لوگوں پر بھڑکتا ہے جنکو تُو قُوتِ عظیم اور دستِ قوی سے مُلکِ مصِر سے نکال کر لایا ہے ۔

12  مصِر لوگ یہ کیوں کہنے پائیں کہ وہ اُنکو بُرائی کے لئے نکال لے گیا تاکہ اُنکو پہاڑوں میں مار ڈالے اور اُنکو رُوی زمین پر سے فنا کر دے ؟ سو تُو اپنے قہر و غضب سے باز رہ اور اپنے لوگو ں سے اِس بُرائی کرنے کے خیال کو چھوڑ دے ۔

13  تُو اپنے بندوں ابرہام اور اِضحاق اور یعقوب کو یاد کر جن سئ تُو نے اپنی ہی قسم کھا کر یہ کہا تھا کہ مَیں تُمہاری نسل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤنگا اور یہ سارا مُلک جسکا مَیں نے ذکر کیا ہے تُمہاری نسل کو بخشونگا کہ وہ سدا اُسکے مالک رہیں ۔

14  تب خُداوند نے اپس بُرائی کے خیال کو چھوڑ دیا جو اُس نے کہا تھا کہ اپنے لوگوں سے کر یگا ۔

15  اور موسیٰ شہادت کی دونوں لَوحیں ہاتھ میں لِئے ہو ئے اُلٹا پھرا اور پہاڑ سے نیچے اُترا اور وہ لَوحیں اِدھر سے اور اُدھر سے دونوں طرف سے لکھی ہو ئی تھیں ۔

16  اور وہ لَوحیں خُدا ہی کی بنائی ہوئی تھیں اور جو لکھا ہوا تھا وہ بھی خُدا کا ہی لکھا اور اُن پر کندہ کیا ہوا تھا ۔

17  اور جب یشوع نے لوگوں کی للکار کی آواز سُنی تو موسیٰ سے کہا کہ لشکر گاہ میں لڑائی کا شور ہو رہا ہے ۔

18  موسیٰ نے کہا یہ آواز نہ تو فتمندوں کا نعرہ ہے نہ مغلُوبوںکی فریاد بلکہ مجھے تو گانے والوں کی آواز سُنائی دیتی ہے ۔

19  اور لشکر گاہ کے نزدیک آکر اُس نے وہ بچھڑا اور اُنکا ناچنا دیکھا ۔ تب موسیٰ کا غضب بھڑکا اور اُس نے اُن لُوحوں کو اپنے ہاتھوں میں سے پٹک دیا اور اُنکو پہاڑ کے نیچے توڑ ڈالا ۔

20  اور اُس نے اُس بچھڑے کو جِسے اُنہوں نے بنایا تھا لیا اور اُسکو آگ میں جلایا اور اُسے باریک پیس کر پانی پر چھڑکا اور اُسی میں سے بنی اسرائیل کو پلوایا ۔

21  اور موسیٰ نے ہارُون سے کہا کہ اِن لوگوں نےتیرے ساتھ کیا کیِاتھا جو تُو نے اُنکو اِتنے بڑے گناہ مین پھنسا دیا ۔

22  ہارُون نے کہا کہ میرے مُلک کا غضب نہ بھڑکے ۔ تُو اِن لوگوں کو جانتا ہے بدی پر تُلے رہتے ہیں ۔

23  چنانچہ اِنہی نے مجھے کہا کہ ہمارے لئے دیوتا بنا دے جو ہمارے آگے آگے چلے کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ اِس آدمی موسیٰ کو جو ہمکو مُلک مصر سے نکال کر لایا کیا ہو گیا۔

24  تب مَیں اِن سے کہا کہ جس جس کے ہاں سونا ہو وہ اُسے اُُتار لائے ۔ پس اِنہو ں نے اُسے مجھ کو دیا اور مَیں نے اُسے آگ میں ڈالا تو یہ بچھڑا نکل پڑا ۔

25  جب موسیٰ نے دیکھا کہ لوگ بے قابو ہو گئے کیونکہ ہارُون نے اُنکو بے لگام چھوڑ کر اُنکو اُنکے دُشمنوں کے درمیان ذلیل کر دیا ۔

26  تو موسیٰ نے لشکرگاہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر کہا جو خُداوند کی طرف ہے وہ میرے پاس آجائے ۔ تب سب بنی لا وی اُسکے پاس جمع ہو گئے ۔

27  اور اُس نے اُن سے کہا کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدایُوں فرماتاہے کہ تُم اپنی اپنی ران سے تلوار لٹکا کر پھاٹک پھاٹک گُھوم گھُوم کر سارے لشکر گاہ میں اپنے اپنے بھائیوں اور اپنے اپنے ساتھیوں اوراپنے اپنے پڑوسیوں کو قتل کرتے پھرو ۔

28  اور بنی لاوی نے مُو سیٰ کے کہنے کے مُوافُق عمل کِیا چنا نچہ اُس دن لوگوں میں سے قریباً تِین ہزار مرد کھیت آئے ۔

29  اور مُوّسیٰ نے کہا کہ آج خُداوند کے لئے اپنے آپ کو مخصوص کرو بلکہ ہر شخص اپنے ہی بیٹے اور اپنے ہی بھائی کے خلاف ہوتاکہ وہ تمکو آج ہی برکت دے ۔

30  اور دُوسرے دن مُوّسیٰ نے لوگوں سے کہا کہ تُم نے بڑاگُناہ کِیا اور اب مَیں خداوند کے پاس اُوپر جاتاہُوں۔ شاید مَیں تُمہارے گُناہ کا کفارہ دے سکُوں۔

31  اور مُوسیٰ خُداوند کے پاس لوٹکر گیا اور کہنے لگا ہائے اِن لوگوں نے بڑا گُناہ کِیا کہ اپنے لئے سونے کا دیوتا بنایا ۔

32  اور اب اگر تُو اِنکا گُناہ معاف کردے تو خیر ورنہ میرانام اُس کِتاب میں سے جو تُونے لکھی ہے ہٹادے ۔

33  اور خُداوند نے مُوسیٰ کہا کہ جِس نے گُناہ کِیا ہے مَیں اُسی کے نام کو اپنی کِتاب میں سے مِٹائونگا ۔

34  اب تُو روانہ ہو اور لوگوں کو اُس جگہ لے جا جو مَیں نے تُجھے بتائی ہے ۔دیکھ میرا فرشتہ تیرے آگے آگے چلیگا لیکن مَیں اپنے مُطالبہ کے دن اُنکے گُناہ کی سزا دُونگا ۔

35  اور خُداوند نے اُن لوگوں میں مری بھیجی کیونکہ جو بچھڑا ہارُون نے بنایا وہ اُن ہی کا بنوایا ہُوا تھا ۔

  خُروج 33

1  اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اُن لوگوں کو اپنے ساتھ لیکر جنکو تُو مُلکِ مصر سے نکال کر لایا یہاں سے اُس کی طرف روانہ جسکے کے بارے میں ابرہام اور اضحاق اور یعقوب سے مَیں نے قسم کھا کر کہا تھا کہ اِسے مَیں تیری نسل کو دُونگا ۔

2  اور مَیں تیرے آگےآگے فرشتہ کو بھیجونگا اور مَیں کنعانیوں اور اموریوںاور جتّیوں اورفرزّیوں اورحوّیوں اور یبوسیوں کو نکال دُونگا ۔

3  اُس مُلک میں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور چونکہ تُو گردن کش قًوم ہے اسلئے مَیں تیرے بیچ میں ہوکرنہ چلُونگا تااَیسانہ ہو کہ مَیں تُجھ کو راہ میں فنا کر ڈالوں ۔

4  لوگ اِس وحشتناک خبر کو سُنکر غمگین ہُوئے اور کسِی نے اپنے زیور نہ پہنے ۔

5  کیونکہ خُداوند نےمُوًسیٰ سے کہدیا تھا کہ بنی اِسرائیل سے کہنا کہ تُم گردن کش لوگ ہو ۔ اگر مَیں ایک لمحہ بھی تیرے بیچ میں ہو کر چلُوں تو تُجھ کو فنا کُردُونگا۔سوتُو اپنے زیور اُتار ڈال تاکہ مُجھے معلُوم ہو کہ تیرے ساتھ کیا کرنا چاہئے ۔

6  چنانچہ بنی اِسرائیل حورِب پہاڑ سے لیکر آگے آگے اپنے زیوروں کو اُتاے رہے ۔

7  اور موسیٰ خیمہ کو لے کر اُسے لشکر گاہ سے باہر لشکر گاہ سے دور لگا لیا کرتا تھااور اُس کانام خیمہ اجتماع رکھا اور جو خداوند کا طالب ہوتا وہ لشکر گاہ کے باہر اُسی خیمہ کی طرف چلا جاتا۔

8 اور جب موسیٰ باہر خیمہ کی طرف جاتا تو سب لوگ اُٹھ کر اپنے اپنے ڈیرے کے دروازہ پر کھڑے ہو جاتے اور موسیٰ کے پیچھے دیکھتے رہتے تھے جب تک وہ خیمہ کے اندر داخل نہ ہو جاتا۔

9  اور جب موسیٰ خیمہ کے اندر چلا جاتا تو ابر کا ستون اُتر کر خیمہ کے دروازہ پر ٹھہرا رہتا اور خُداوند مُوسیٰ سے باتیں کرنے لگتا۔

10  اور سب لوگ اُٹھ اُٹھ کر اپنے اپنے ڈیرے کے دروازہ پر سے اُسے سجدہ کرتے تھے ۔

11 اور جیسے کوئی شخص اپنے دوست سے بات کرتا ہے ویسے ہی خُداوند رُو برُو ہو کر مُوسیٰ لشکر گاہ کو لوٹ آتا تھا پر اُسکا خادِم یشوع جو نُون کا بیٹا اور جوان آدمی تھا خیمہ سے باہر نہیں نکلتاتھا۔

12 اور مُوسیٰ نے خُداوند سے کہا دیکھ تو مجھ سے کہتا ہے کہ ان لوگوں کو لے چل پر مُجھے یہ نہیں بتایا کہ تو کِس کو میرے پاس بھیجیگا حالانکہ تو نے یہ کہا ہے کہ میں تجھکو بنام جانتا ہوں اور تجھ پر میرے کرم کی نظر ہے۔

13  پس اگر مجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مجھ کو اپنی راہ بتا جس سے میں تُجھے پہچان لوں تاکہ مجھ پر تیرے کرم کی نظر رہے اور یہ خیال رکھ کہ یہ قوم تیری ہی امت ہے۔

14 تب اس نے کہا میں ساتھ چلُو نگا اور تجھے آرام دونگا۔

15 مُوسیٰ نے کہا اگر تو ساتھ نہ چلے تو ہمکو یہاں سے آگے نہ لے جا۔

16 کیونکہ یہ کیونکر معلوم ہوگا کہ مجھ پر اور تیرے لوگوں پر تیرے کرم کی نظر ہے؟کیا اسی طریق سے نہیں کہ تو ہمارے ساتھ ساتھ چلے تاکہ میں اورتیرےلوگ روی زمین کی سب قوموں سے نرالے ٹھہریں۔

17 خُداوند نے موُ سٔیٰ سے کہا میں یہ کا م بھی جسکا تُو نے زِکر کیا ہے کروُنگا کیو نکہ تُجھ پر میرے کرم کی نظر ہے اور میں تُجھ کو بنام پہچانتا ہُوں۔

18 تب وہ بول اُٹھا کہ میں تیری مِنّت کر تا ہُوں مُجھے اپنا جلال دکھا دے۔

19 اُس نے کہا میں اپنی ساری نیکی تیرے سامنے ظاہر کروُنگا اور تیرے ہی سامنے خداوند کے نام کا اعلان کر وُنگا اور میں جس پر مہربانی ہُوں مہربان ہوُنگا اور جس پر کرنا چاہُوں رحم کروُنگا۔

20 اور یہ بھی کہا تُو میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اِنسان مجُھے دیکھ کر زندہ نہیں رہیگا ۔

21 پھر خدُاوند نے کہادیکھ میرے قریب ہی ایک جگہ ہے سو تُو اُس چٹا ن پر کھٹرا ہو۔

22 اور جب تک میرا جلال گُزرتارہیگا میں تجُھے اُس چٹان کے شِگاف میں رکھُّو نگا اور جب تک میں نکل نہ جاوُں تجھے اپنےہاتھ سے ڈھانکے رہُونگا ۔

23 اِسکے بعد میں اپنا ہاتھ اُٹھا لُونگا اور تُو میرا پیچھا دیکھیگا لیکن میرا چہرہ دِکھاہی نہیں دیگا۔

  خُروج 34

1  پھر خُداوند نے موسیٰ سے کہا پہلی لَوحوں کی مانند پتھر کی دو لَوحیں اپنے لئے تراش لینا ار مَیں اُن لَوحوں پر وہی باتیں لکھ دُونگا جو پہلی لَوحوں پر جنکو تُو نے توڑ ڈالا مرقوم تھیں ۔

2  اور صبح تک تیار ہو جانا اور سویرے ہی کوہِ سینا پر آ کر وہاں پہاڑ کی چوٹی پر میرے سامنے حاضر ہونا ۔

3  پر تیرے ساتھ کو ئی اور آدمی نہ آئے اور نہ پہاڑ پر کہیں کو ئی دُوسرا شخص دِکھائی دے ۔ بھیڑ بکریاں اور گائے بیل بھی پہاڑ کے سامنے چرنے نہ پائیں ۔

4  اور موسیٰ نے پہلی لَوحوں کی مانند پتھر کی دو لَوحیں تراشیں اور صبح سویرے اُٹھ کر پتھر کی دونوں لَوحیں ہاتھ میں لئے ہو ئے خُداوند کے حُکم کئ مُطابق کوہِ سینا پر چڑھ گیا۔

5  تب خُداوند ابر میں ہو کر اُسکے ساتھ وہاں کھڑے ہو کر خُداوند کے نام کا اِعلان کیا ۔

6  اور خُداوند اُسکے آگے سے یہ پُکارتا ہُوا گُزرا خُداوند خُداوند خُدای رحیم اور مہربان قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت اور وفا میں غنی ۔

7 ہزاروں پر فضل کرنے والا ۔گناہ اور تقصیر اور خطا کا بخشنے والا لیکن وہ مُجرم کو ہرگزبری نہیں کریگا بلکہ باپ دادا کے گناہ کی سزا اُنکے بیٹوں اور پوتوں کو تیسری اور چوتھی پُشت تک دیتا ہے۔

8  تب مُوسیٰ نے جلدی سے سر جھکا کر سجدہ کیا۔

9 اور کہا اَے خُداوند اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظرہے تو اَے خُداوند میں تیری مِنت کرتا ہوں کہ ہمارے بیچ میں ہو کر چل گو یہ قوم گردن کش ہے اور تو ہمارے گُناہ اور خطا کو معاف کراور ہم کو اپنی میراث کر لے۔

10 اُس نے کہا دیکھ میں عہد با ند ھتا ہُوں کہ تیرے سب لوگوں کے سامنے اَیسی کرامات کرونگا جو دنیا بھر میں اور کسِی قَوم میں کبھی کی یہں گیئِں اور وہ سب لوگ جنکے بِیچ تُو رہتا ہے خُداوند کے کام کو دیکھینگے کیونکہ جو میں تُم لوگوں سے کرنے کو ہوں وہ ہَیبت ناک کام ہوگا۔

11 آج کے دِن جُو حکم میں تجھے دیتاہُوں تُو اُسے یاد رکھنا ۔دیکھ میں اموریوں اور کنعا نیوں اور حِتّیوںاور فرزّیوں اور حّویوں اور یبوسیوں کو تیرے آگے سے نکالتا ہُوں۔

12 سو خبردار رہنا کہ جِسں مُلک کو تُو جاتا ہے اُسکے باشِندوں سے کوئی عہدنہ باندھنا ۔اَیسا نہ ہُو کہ وہ تیرے لئِے پھندااٹھہرے۔

13 بلکہ تُم اُنکی قُربانگا ہوں کو ڈھادینا اور اُنکے سُتُونوں کے ٹُکڑےٹُکڑےکردنیا اور اُنکی یسِیرتوںکوکاٹ ڈالنا۔

14 کیونکہ تُجھکو کِسی دُوسرے معبُودکی پرستِش نہیں کرنیہوگی اِسِلئےکہ خُداوند جِسکا نام غُیور ہے وہ خُدا ایِغُیور ہے بھی۔

15 سواَیسانہ ہو کہ تُو اُس مُلک کے باشِندوں سےکوہی عہدباندھلے اور جب وہ اپنے معُبودوں کی پَیروی میں زِناکار ٹھہریں اور اپنے معُبدوں کے لئِے قُربانی کریں اور کوئی تُجھکو دعوت دے اور تُو اُسکی قُربانی میں سے کُچھ کھا لے۔

16  او تُو اُن کی بیٹاں اپنے بیٹوں سے بیاہے اور اُنکی بیٹاں اپنے معُبودوں کی پیروی میں زِنا کار ٹھہریں اور تیرے بیٹوں کو بھی اپنے معُبودوں کی پیروی میں زِنا کار بنا دیں ۔

17  تُو اپنے لئے ڈھائے ہو ئے دیوتا نہ بنا لینا۔

18  تُو بے خمیری روٹی کی عید مانا کر نا ۔ میرے حُکم کئ مُطابق سات دِن تک ابیب کے مہینے میں وقت ِ مُعیّنہ پر بے خمیری روٹیاں کھانا کیونکہ ماہِاا بیب میں تُو مِصر سے نکلا تھا ۔

19  سب پہلوٹھے میرے ہیں اور تیرے چوپایوں میں جو نر پہلوٹھے ہوں کیا بچھڑے کیا بّرے سب میر ے ہو نگے۔

20  لیکن گدھے کے پہلے بچے کا فدیہ بّرہ دیکر ہو گا اور اگر تُو فدیہ نہ چا ہے تو اُسکی گردن توڑ ڈالنا پر اپنے سامنے سب خالی ہاتھ دِکھائی نہ دے۔

21  چھ دِن کام کاج کرنا لیکن ساتویں دِن آرام کرنا۔ہل جوتنے اور فصل کاٹنے کے مَوسم میں بھی آرام کرنا۔

22  اور تُو گہیوں کے پہلے پھل کاٹنے کے وقت ہفتوںکی عِید اور سال کے آخر میں فصل جمع کر نے کی عِید مانا کرنا ۔

23  تیرے سب مرد سا ل میں تِین ار خُداوند خُدا کے آگے جو اِسٔرائیل کا خُدا ہے حاضِر ہوں۔

24 کیونکہ مَیں قَوموں کو تیرے آگے سے نکال کر تیریسرحدوں کو بڑ ھا دونگا اور جب سال میں تِیں بار تُو خُداوند اپنے خُداکے آگے حاضِر ہو گا تو کوئی تیری زمین کا لالچ نہیں کرے یگا ۔

25  تُو میری قُربانی کا خُون خمیری روٹی کے ساتھ نہ گزراننا اور عِید فسح کی قُربانی سے کچھ صبح تک نہ رہنے دینا۔

26 اپنی زمین کی پہلی پَیداوار کا پھل خُداوند اپنے خدا کے گھر میں لانا ۔حلو ان کو اُسی کی ما ں کے دوُدھ میں نہ پکانا۔

27 اور خُداوند مُوسیٰ سے کہا کہ تُو یہ با تیں لِکھ کیونکہ ان ہی باتوں کے مفہوم کے مطابق تُجھ سے ااسئرایئل سے عہِد باندھتا ہوں۔

28 سو وہ چالِیس رات وہیں خُداوند کے پاس رہا اور نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا اور اُس نے اُن لَوحوںپراُس عہد کی باتوں کو یعنی دس احکام کو لِکھا ۔

29  اور جب مُوسیٰ شہادت کی دونوں لوحیں اپنے ہاتھ میں لیے ہُوئے کوہِ سیئنا سے اُترا آتا تھا تو پہاڑ سے نِیچے اُتر تے وقت اُسے خبرنہ تھی کہ خُداوند کے ساتھ با تیں کر نے کی وجہ سے اُسکا چہرہ چمک رہا تھا ۔

30 اور جب ہارون اور بنی اِسرائیل نے مُوسیٰ پر نظر کی اور اُسکے چہرہ کو چمکتے دیکھا تُو اُسکے نزدِیک آنے سے ڈرے ۔

31  تب مُوسیٰ نے اُنکوُ بلا یا اور ہارُون اور جما عت کتے سب سردار اُسکے پا س لَو ٹ آئے اور مُوسیٰ اُن سے با تیں کرنے لگا۔

32  اور بعد میں سب بنی اِسرائیل نزدیک آئے اور اُس نے وہ سب احکام جو خُداوند نے کوہِ سئینا پر با تیں کر تے وقت اُسے دِئے تھے اُنکو بتائے۔

33 اور جب مُو سیٰ اُن سے باتیں کر چُکا تو اُس نے اپنے مُنہ پر نقاب ڈال ِ لیا۔

34 اور جب مُو سیٰ خُداوند سے باتیں کرنے کے لئے اُسکے سا منے جاتا تو با ہرنکلنے کے وقت نقاب کو اُتارے رہتا تھا اور جو حُکم اسے ملتا تھا وہ اُسے باہر آکر بنی اسرائیل کو بتا دیتا تھا ۔

35 اور بنی اسرائیل مُوسیٰ کے چہرہ کو دیکھتے تھے کہ اسکے چہرہ کی جلِد چمک رہی ہے اور جب تک مُوسیٰ خُداوند سے با تیں کرنے نہ جاتا تب تک اپنے مُنہ پر نقاب ڈالے رہتا تھا۔

  خُروج 35

 

(باب نمبر35)

1  اور مُوسیٰ نے بنی اسرائیل کی ساری جماعت کو جمع کر کے کہا جن باتوں پر عمل کرنے کا حُکم خُداوند نے تُم کو دیا ہے وہ یہ ہے

2  چھ دن کام کاج کیا جائے لیکن ساتواں دن تُمہارے لئے روز ِمُقدس یعنی خُداوند کے آرام کا سبت ہو۔ جو کوئی اُس میں کُچھ کام کرے وہ مارا ڈالا جائے ۔

3  تُم سبت کے دن اپنے گھروں میں کہیں بھی آگ نہ جلانا ۔

4  اور موسیٰ نے بنی اسرائیل کی ساری جماعت سے کہا جس بات کا حُکم خُداوند نے دیا ہے وہ یہ ہے کہ۔

5  تُم اپنے پاس سے خُداوند کے لئے ہدیہ لایا کرو ۔ جس کسی کے دل کی خُوشی ہو وہ خُداوند کا ہدیہ لائے ۔ سونا اور چاندی اور پیتل ۔

6  اور آسمانی رنگ اور ارغوانی رنگ اور سُرخ رنگ کے کپڑے اور مہین کتان اور بکریوں کی پشم ۔

7  اور مینڈھو ں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالیں اور تخس کی کھالیں اور کیکر کی لکڑی ۔

8  اور جلانے کا تیل اور مسح کرنے کے تیل کےلئے اور خُوشبُودار بخور کے لئے مصالح۔

9  اور افُود اور سینہ بند کے لئے سلُیمانی پتھر اور اَورجراؤپتھر ۔

10  اور تُمہارے درمیان جو روشن ضمیر ہیں وہ آکر وہ چیزیں بنائیں جنکا حُکم خُداوند نے دیا ہے ۔

11  یعنی مسکن اور اُسکا خیمہ اور غلاف اور اُسکی گھُنڈیاں اور تختے اور بینڈے اور اُسکے سُتون اور خانے ۔

12  صندُوق اور اُسکی چوبیں ۔ سر پوش اور بیچ کا پردہ ۔

13  میز اور اُسکی چوبیں اور اُسکے سب ظروف اور نذر کی روٹیاں ۔

14  اور روشنی کے لئے شمعدان اور اُسکے برتن اور چراغ اور جلانے کا تیل ۔

15  اور بخور جلانے کی قُر بانگاہ اور اُسکی چوبیں اور مسح کرنے کا تیل اور خُوشبُو دار بخور اور مسکن کے دروازہ کے لئے دروازہ کا پردہ ۔

16  اور سوختنی قُربانی کا مذبح اور اُسکے لئے پیِتل کی جھنجری اور اُسکی چوبیں اور اُسکے سب ظروُف اور حوض اور اُسکی کُرسی ۔

17  اور صحن کے پردے ستوُنوں سمیت اور اُنکے خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ ۔

18  اور مسکن کی میخیں اور صحن کی میخیں اور اُن دونوں کی رسّیاں ۔

19  اور مقدس کی خدمت کےلئے بیل بُوٹے کڑھے ہو ئے لباس اور ہارُون کاہن کے لئے مُقدس لباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس تاکہ وہ کاہن کی خدمت کو انجام دیں ۔

20  تب بنی اسرائیل کی ساری جماعت مُوسیٰ کے پاس سے رُخصت ہو ئی ۔

21  اور جِس جِس کا جی چاہا اور جِس جِس کے دل میں رغبت ہو ئی وہ خیمہ اجتماع کے کام اور وہاں کی عبادت اور مُقدس لِباس کے لئے خُداوند کا ہدیہ لایا ۔

22  اور کیا مرد کیا عورت جِتنوں کا دل چاہا وہ سب جُگنو بالیاں انگشتریاں اور بازُو بند سب سونے کے زیور تھے لانے لگے ۔ اس طریقہ سے لوگو ں نے خُداوند کو سونے کا ہدیہ دیا ۔

23  اور جِس جِس کے پاس آسمانی رنگ اورارغوانی رنگ اور سُرخ رنگ کے کپڑے اور مہین کتان اور بکریاں کی پشم اور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھا لیں اور تخس کی کھالیں تھیں وی اُنکو لے آئے ۔

24  جِس نے چاندی یا پِیتل کا ہدیہ دینا چا ہا وہ ویسا ہی ہد یہ خُداوند کے لئے لا یا اور جِس کِسی کے پاس کیکر کی لکڑی تھی وہ اُسی کو لے آیا ۔

25  اور جِتنی عورتیں ہو شار تھیں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے کاٹ کاتکرآسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے اور مہین کتان کے تار لاکر دئے ۔

26  اورجِتنی عورتوں کے دل حکمت کی طرف مائل تھے اُنہوں نے بکریوں کی پشم کاتی ۔

27  اور جو سردار تھے وہ افُود اور سِینہ سبند کے لئے سلُیمانی پتھر اور اَور جڑاؤ پتھر ۔

28  اور روشنی اور مسح کر نے کے تیل اور خُوشبُو دار بخور کے لئے مصا لح اور تیل لائے ۔

29  یُوں بنی اسرائیل اپنی ہی خُوشی سے خُداوند کے لئے ہدئے لائے یعنی جِس جِس سمرد یا عورت کا جی چاہا کہ اِن کا موں کے لئے جِنکے بننے کا حکم خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت دیا تھا کُچھ دے وہ اُنہوں نے دیا ۔

30  ساور مُوسیٰ نے بنی اسرائیل سے کہا دِیکھو خُداوند نے بضلی ایل بِناوری بن حُور کو جو یہوداہ کے قبیلہ میں سے ہے نام لیکر بُلایا ہے ۔

31  اور اُس نے اُسے حکمت اور فہم اور دانش اور ہر طرح کی صنعت کے لئے رُوح اللّٰد سے معمور کیا ہے ۔

32  اور صعنت کاری میں اور سونے چاندی اور پِیتل کے کام میں ۔

33  اور جڑاؤ پتھر اور لکڑی کے تراشے میں غرض ہر ایک بادِرکام کے بنانے میں ماہر کیا ہے ۔

34  اور اُس نے اُسے اخیسمک کے بیٹے اہلیاب کو بھی جو دان کے قبیلہ کا ہے ہُنر سکھانے کی قابلیت بخشی ہے ۔

35  اور اُنکے دِلو ں میں اَیسی حکمت بھر دی ہے جِس سے وہ ہر طرح کی صعنت میں ما ہر ہو ں او کندہ کار کا اور ما ہر اُستا د کا زردوز کا جو آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور مہین کتا ن پر گُلکاری کر تا ہے اور جو لاہے کا اور ہر طرح کے دستکار کا کام کر سکیں اور عجیب اور نا دِرچیزیں اِیجاد کر یں ۔

  خُروج 36

1  پس بضلی ایل اور اہلیاب اور سب روشن ضمیر آدمی کام کریں جنکو خُداوند نے حکمت اور فہم سے مالا مال کیا ہے تاکہ وہ مُقدس کی عبادت کے سب کام کو خُداوند کے حُکم کے مُطابق انجام دیں۔

2  تب مُوسیٰ نے بضلی ایل اور اہلیاب اور سب روشن ضمیر آدمیوں کو بُلایا جنکے دِل میں خُداوند نے حِکمت بھر دی تھی یعنی جنکے دِل تحریک ہوئی کہ جا کر کام کریں ۔

3  اور جو جو ہدئے بنی اسرائیل لائے تھے کہ اُن سے مُقدس کی عبادت کی چیزیں بنائی جائیں وہ سب اُنہوں نے مُوسیٰ سے لے لئے اور لوگ پھر بھی اپنی خُوشی سے ہر صبح اُسکے پاس ہدیہ لاتے رہے ۔

4  تب وہ سب عقل مند کار یگر جو مُقدس کے سب کام بنار ہے تھے اپنے اپنے کام کو چھوڑ کر مُوسیٰ کے پاس آئے ۔

5  اور مُوسیٰ سے کہنے لگے سکہ لوگ اِس کام کے سرانجام کے لئے جِسکے بنانے کا حُکم خُداوند نے دیا ہے ضرورت سے بُہت زیادہ لے آئے ہیں ۔

6  تب موسیٰ نے جو حکم دیا اُسکا اِعلان اُنہوں نے تمام لشکرگاہ میں کرایا کہ کوئی مرد یا عورت اب سے مُقدس کے لئے ہدیہ دینے کی غرض سے کُچھ اور کام نہ بنائے ۔ یُون وہ لوگ اِور لانے سے روک دِئے گئے ۔

7  کیونکہ جو سامان اُنکے پاس پہنچ چُکا تھا وہ سارے کام کو تیا ر کر نے کے لئے نہ فقط کا فی بلکہ زیادہ تھا ۔

8  اور کام کر نے میں جِتنے روشن ضمیر تھے اُنہوں نے مَقدِس کے واسطے باریک بٹے ہو ئے کتان کے اور آسمانی اور ارگوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے دس پردے بنائے جن پر ما ہر اُستاد کے ہاتھ کے کڑھے ہُوئے کر وبی تھے ۔

9  ہر پردے کی لمبائی اٹھائیس ہاتھ اور چوَڑائی چار ہاتھ تھی اور وہ سب پردے ایک ہی ناپ کے تھے ۔

10  اور اُس نے پانچ پردے ایک دُوسرے کے ساتھ جوڑ دے اور دُوسرے پانچ پردے بھی ایک دُوسرے کے ساتھ جوڑ دے ۔

11  اور اُس نے ایک بڑے پردے کے حاشیہ میں اُسکے مِلانے کے رُخ پر آسمانی رنگ کے تُکمے بنا ئے ۔ اَیسے ہی تُکمے اُ س نے دُوسرے بڑے پردہ کی اُس طرف کے حاشیہ میں بنا ئے جد ھر مِلانے کا رُخ تھا ۔

12  پچاس تُکمے اُس نے ایک پر دہ میں اور پچاس ہی دُوسرے پردہ کے حا شیہ میں اُسکے مِلا نے کے رُخ پر بنا ئے ۔ یہ تُکمے آپس میں ایک دُوسرے کے مقابِل تھے ۔

13  اور اُس نے سونے کی پچاس گھُنڈیا ں بنا ئیں اوع اُن ہی گھُنڈیوں سے پر دوں کو آپس میں اَیسا جو ڑ دیا کہ مسکن مِل کر ایک ہو گیا ۔

14  اور مکری کی با لوں سے گیا رہ پر دے مسکن کے اُوپر کے خیمہ کے لئے بنا ئے ۔

15  ہر پر دے کی لمبا ئی تیس ہا تھ اور چوَڑائی چا ر ہا تھ تھی اور وہ گیا رہ پر دے ایک ہی نا پ کے تھے۔

16  اور اُس نے پانچ پر دے تو ایک ساتھ جو ڑے اور چھ ایک ساتھ ۔

17  اور پچاس تُکمے اُن جُڑے ہو ئے پر دوں میں سے کنا رہ کے پر دہ کے حا شیہ میں بنا اور پچاس ہی تُکمے اُن دُوسرے جُڑے ہو ئے پر دوں میں سے کنا رہ کے پر دہ کے حا شیہ میں بنا ئے ۔

18  اور اُس نے پِیتل کی پچاس گھُنڈ یاں بھی بنا ئیں تا کہ اُن سے اُس خیمہ کو اَیسا جو ڑدے کہ وہ ایک ہو جا ئے ۔

19  اور خیمہ کے لئے ایک غلاف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھا لوں کا اور اُسکے لئے غلا ف تخس کی کھالوں کا بنا یا ۔

20  اور اُس نے مسکن کے واسطے کیکر کی لکڑی کے تختے بنا ئے کہ کھڑے کئے جا ئیں ۔

21  ہر تختہ کی لمبا ئی دس ہا تھ اور چوَڑائی ڈیڑھ ہا تھ تھی ۔

22  اور اُس نے ایک ایک تختہ کے لئے دو دو جُڑی ہُو ئی چُولیں ۔ مسکن کے سب تختوں کی چوُلیں اَیسی ہی بنائیں۔

23  اور مسکن کے لئے جو تختے بنے تھے اُن میں سے بِیس تختے جنُوبی سمت میں لگا ئے ۔

24  اور اُس نے اُن بیسوں تختوں کے نیچے چاندی کے چا لیس خا نے بنا ئے یعنی ہر تختہ کی دونوں چوُلوں کے لئے دو دو خا نے ۔

25  اور مسکن کی دُوسری طرف یعنی شمالی سمت کے لئے بِیس تختے بنائے۔

26  اور اُنکے لئے بھی چا ند ی کے چا لیس ہی خا نے بنا ئے یعنی ایک تختہ کے نیچے دو دو خا نے ۔

27  اور مسکن کے پچھلے حصّہ یعنی مغربی سمت کے لئے چھ تختے بنا ئے ۔

28  اور دو تختے مسکن کے دونوں کو نوں کے لئے پچھلے حصّہ میں بنا ئے ۔

29  یہ نیچے سے دُہر ے تھے اور اِسی طرح اُو پر کے سر ے تک آکر ایک ہی حلقہ میں مِلا دِئے گئے تھے ۔ اُس نے دونوں کو نو ں کے دونوں تختے اِسی ڈھب کے بنا ئے ۔

30  پس آٹھ تختے تھے اور اُنکے لئے چاندی کے سولہ خانےیعنی ایک ایک تختہ کے لئے دو دو خانے ۔

31 اور اُس نے کِیکر کی لکڑی کے بینڈے بنائے ۔ پانچ بینڈے مسکن کی ایک طرف کے تختوں کے لِئے ۔

32  اور پانچ بینڈے مسکن کی دُوسری طرف کے تختوں کے لئے اور پانچ بینڈے مسکن کے پچھلے حِصہ میں مغری طرف کے تختوں کے لئے بنائے ۔

33  اور اُس نے وسطی بینڈے کو اَیسا بنایا کہ تختوں کے بِیچ میں سے ہو کر ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک پُہنچے۔

34 اور تختوں کو سونے سے منڈھا اور سونے کے کڑے بنائے تاکہ بینڈوں کے لئے خانوں کاکام دیں اوربینڈوں کو سونے سے منڈھا ۔

35  اور اُس نے بِیچ کا پردہ آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنایا جِس پر ماہر اُستاد کے ہاتھ کے کروبی کڑھے ہُوئے تھے۔

36  اور اُسکے لئے کیکر کے چارسُتُون بنائے اور اُنکو سونے سے منڈھا۔ اُنکے کُنڈے سونے کے تھے اور اُس نے اُنکے لئے چاندی کے چارخانے ڈھال کر نبائےس۔

37  اور اُس نے خیمہ کے دروازہ کے لئے ایک پردہ آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنایا ۔ وہ بیل بُوٹے دار تھا ۔

38  اور اُسکے لئے پانچ سُتُون کُنڈوں سمیت بنائے اور اُنکے سِروں اور پٹیوں کو سونے سے مندھا ۔ اُنکے لِئے جو پانچ خانے تھے وہ پِیتل کے بنے ہُوئے تھے ۔

  خُروج 37

1 بضلی ایل نے وہ صندُوق کِیکر کی لکڑی کا بنایا ۔اُسکی لمبائی ڈھا ئی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔

2 اور اُس نے اُسکے اندر اور باہر حالِص سونا منڈھا اور اُسکے لئِے گرِداگرِد ایک سونے کا تاج بنایا۔

3 س اور اُس نے اُسکے چاروں پایوں پر لگانے کو سونے کے چارکڑے ڈھالے۔دو کڑے تو اُسکی ایک طرف اور دو دُوسری طرف تھے ۔

4  اور اُس نے کِیکرکی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈھا۔

5  اور چوبوں کو صندُوق کی دونوں طرف کے کڑوں میں ڈالا تاکہ صندُوق اُتھایا جائے ۔

6  اور اُس نے سر پو ش خالِص سونے کا بنایا ۔ اُسکی لمبائی ڈھائی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔

7  اور اُس نے سرپوش کے دونوں سِروں پر سونے کے دو کروبی گھڑ کر بنائے ۔

8  ایک کروبی کو اُس نے ایک سِرے پر رکَھا اور دُوسرے کو دُوسرے سِرے پر۔دونوں سِروں کے کروبی اور سرپوش ایک ہی ٹکڑے سے بنے تھے۔

9  اور کرویبوں کے بازُو اُوپر سے پَھیلے ہوئے تھے اور اُنکے بازُوؤں سے سرپوش ڈھکا ہؤا تھا اور اُن کروبیوں کے چہرے سرپوش کی طرف اور ایک دُوسرےکے مُقاِبل تھے ۔

10  اور اُس نے وہ میرنکیکر کی لکڑی کی بنائی ۔ اُسکی لمبائی دو ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ اور اُنچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔

11  اور اُس نے اُسکو خالص سونے سے منڈھا اور اُسکے لئے گِرداگرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔

12 اور اُس نے ایک کنگنی چار اُنگل چوَڑی اُسکے چاروں طرف رکھیّ ساور اُس کنگنی پر گردا گرد سو نے کا تاج بنا یا ۔

13  اور اُس نے اُسکے لئے سونے کے چار کڑے ڈھا لکر اُنکو اُسکے چاروں پایوں کے چا روں کو نو ں میں لگا یا ۔

14  یہ کڑے کنگنی کے پاس تھے تا کہ میز اُٹھا نے کی چو بوں کے خا نوں کا کا م دیں ۔

15  اور اُس نے میز اُٹھا نے کی وہ چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔

16  اور اُس نے میز پر کے سب طروُف یعنی اُسکے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیا لے اور اُنڈلینے کے آفتابے خالص سو نے کے بنا ئے ۔

17  اور اُس نے شمعدان خالص سونے کا بنا یا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پا یہ اور اُسکی ڈنڈی گھڑے ہُو ئے تھے ۔ یہ سب اور اُسکی پیا لِیاں اور لٹوُ اور پھُول ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہُو ئے تھے ۔

18  اور چھ شا خیں اُسکی دونوں طرف سے نکلی ہو ئی تھیں ۔ شمعدان کی تین شا خیں تو اُسکی ایک طرف سے اور تین شا خیں اُسکی دُوسری طرف سے ۔

19  اور ایک شا خ میں با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیا ں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا اور دُو سری شا خ میں بھی با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیاں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا ۔ غرض اُس شمعدان کی چھوں شا خوں میں سب کُچھ اَیسا ہی تھا ۔

20  اور خود شمعدان میں با دام کے پھُول کی شکل کی چار پیا لِیا ں اپنے اپنے لٹوُاور پھُول سمیت بنی تھیں ۔

21  اور شمعدان کی چھؤں نکلی ہو ئی شاخوں میں سے دو دو شا خیں اور ایک لٹوُ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔

22  اُنکے لٹوُ اور اُنکی شا خیں سب ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔ سارا شمعدان خالص سونے کا اور ایک ہی ٹکُڑے کا گھڑا ہو ا تھا ۔

23  اور اُس نے اُسکے لئے سات چراغ بنائے اور اُسکے گُلِگیر اور گلُدان خا لص سع نے کے تھے ۔

24  اور اُس نے اُ سکو اور اُس کے سب ظروُف کو ایک قنطار خالص سونے سے بنا یا ۔

25  اور اُس نے بخور جلانے کی قُر بانگاہ کیکر کی لکڑی کی بنا ئی ۔ اُسکی لمبا ئی اُونچا ئی دو ہا تھ تھی اور وہ اور اُسکے سِینگ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔

26  اور اُس نے اُسکے اُو پر کی سطح اور گردا گر د کی اطراف اور سینگو ں کو خا لص سو نے سے منڈھا اور اُسکے لئےسونے کا ایک تا ج گردا گرد بنایا۔

27  اور اُس نے اُس کی دونوں طرف کے دونو ں پہلُوؤں میں تا ج کے نیچے سو نے کے دو کڑے بنا ئے جو اُس کے اُٹھا نے کی چو بو ں کے لئے خا نو ں کا کا م دیں ۔

28  اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔

29  اور اُس نے مسح کر نے کا پا ک تیل اور خُوشُبودار مصالح کا خالص بخور گندھی کی حکمت کے مُطابق تیا ر کیا ۔

  خُروج 38

1  اور اُس نے سو ختنی قُر بانی کا مذبح کیکر کی لکڑی کا بنا یا ۔ اُس کی لمبائی پانچ ہاتھ اور چَوڑائی پانچ ہاتھ تھی ۔ وہ چوکھُوٹا تھا اور اُسکی اُونچائی تین ہاتھ تھی۔

2 اور اُس نے اُسکے چاروں کو نوں پر سینگ بنا ئے ۔ سینگ اور وہ مذبح دونوں ایک ہی ٹُکڑے کے تھے اور اُس نے اُسکو پِیتل سے منڈھا ۔

3  اور اُس نے مذبح کے سب ظروُف یعنی ویگیں اور بیلچے اور کٹورے اور سیحیں اور انگیٹھیاں بنا ئیں ۔ اُسکے سب ظروُف پیتل کے تھے ۔

4 اور اُس نے مذبح کے لئے اُسکی چاروں طرف کنا رے کے نیچے پِیتل کی جا لی کی جھنجری اِس طرح لگائی کہ وہ اُسکی آدھی دُور تک پہنچتی تھی ۔

5  اور اُس نے پیتل کی جھنجری کے چاروں کو نو ں میں لگا نے کے لئے چا ر کڑے ڈھا لے تا کہ چو بو ں کے لئے خانو ں کا کا م دیں ۔

6  اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا کر اُنکو پِیتل سے منڈھا ۔

7  اور اُس نے وہ چو بیں مذبح کی دو نو ں طرف کے کڑوں میں اُسکے اُٹھا نے کے لئے ڈال دیں ۔ وہ کھو کھلا تختوں کا بنا ہوا تھا ۔

8  اور جو خِدمت گذُار عورتیں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر خِدمت کر تی تھیں اُنکے آئینوں کے پِیتل سے اُس نے پِیتل کا حَوض اور پِیتل ہی کی اُسکی کُرسی بنائی ۔

9  پھر اُس نے صحن بنا یا اور جنوبی سمت کے لئے اُس صحن کے پردے باریک بٹے ہو ئے کتان کے تھے اور سب ملا کر ہاتھ لمبے تھے ۔

10  اُنکے لئے بیس ستُون اور اُنکے واسطے پِیتل کے بیس خا نے تھے اور سُتونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں ۔

11  اور شمالی سِمت میں بھی وہ سو ہاتھ لمبے اور اُنکے لِئے بیس سُتُون اور اُنکے واسطے بیس ہی پیتل کے خانے تھے اور سُتُونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں ۔

12 اور مغربی سمت کے لئے سب پردے مِلا کر پچاس ہاتھ کے تھے ۔ اُنکے لئے دس سُتُون اور دس ہی اُنکے خانے تھے اور سُتُونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں۔

13 اور مشرقی سمت میں بھی وہ پچاس ہی ہاتھ کے تھے۔

14 اُسکے دروازہ کی طرف پندرہ ہاتھ کے پردے اور اُنکے لئے تین سُتُون اور تین خانے تھے ۔

15 اور دوسری طرف بھی ویسا ہی تھا۔ پس صحن کے دروازہ کے اِدھر اُدھر پندرہ پندرہ ہاتھکے پردے تھے۔ اُنکے لئے تین تین سُتُون اور تین ہی تین خانے تھے۔

16 صحن کے گردا گرد کے سب پردے باریک بٹے ہوئے کتان کے بنے ہوئے تھے۔

17 اور سُتُونوں کے خانے پیتل کے اور اُنکے اور پٹیاں چاندی کی تھیں۔ اُنکے سرے چاندی سے منڈھے ہوئے اور صحن کے کُل سُتُون چاندی کی پٹیوں سے جڑے ہوئے تھے ۔

18 اور صحن کے دروازہ کے پردہ پر بیل بُوٹے کا کام تھا اور وہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہوئے کتان ک بنا ہوا تھا ۔ اُسکی لمبائی بیس ہاتھ اور اُنچاوئی صحن کے پردوں کی چوڑائی کے مُطابق پانچ ہاتھ تھی ۔

19 اُنکے کُنڈے چاندی کے تھے اور اُنکے سروں پر چاندی منڈھی ہوئی اور اُنکی پٹیاں بھی چاندی کی تھیں۔

20 اور مسکن کی اور صحن کے گردا گرد کی سب میخیں پیتل کی تھیں۔

21 اور مسکن یعنی مسکن شہادت کے جو سامان لاویوں کی خدمت کے لئے بنے اور جنکو مُوسیٰ کےحکم کے مطابق ہارون کاہن کے بیٹے اتمر نے گناہ انکا حساب یہ ہے۔

22 بضلی ایل بن اُوری بن حُور نے جو یہوداہ کے قبیلہ کا تھا سب کُچھ جو خداوند نے مُوسیٰ کو فرمایا تھا بنایا۔

23 اور اسکے ساتھ دان کے قبیلہ کا اہلیاب بن اخیمک تھا جو کندہ کار اور ماہر کاریگر تھا اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک کتان پر بیل بوٹے کاڑھتا تھا۔

24 سب سونا جو مقدس کی چیزوں کے کام میں لگا یعنی ہدیہ کا سونا اُنتِیس قنطار اور مقدس کی مثقال کے حساب سے سات سو تیس مثقال تھا۔

25  اور جماعت میں سے گنِے ہُوئے لوگوں کے ہدیہ کی چاندی ایک سُو قِنطار اور مقِدس کی مثقال کے حِساب سے ایک ہزار سات سُو پچھتر مثقال تھی ۔

26  مَقِدس کی مِثقال کے حِساب سے فی آدمی جو نِکلکر شُمار کئِے ہُوئوں میں مِل گیا ایک بیکا یعنی نِیم مِثقال بِیسں برس اور اُس سے زیادہ عُمر کے لوگوں سے لِیا گیا تھا ۔یہ چھ لاکھ تِین ہزار ساڑھے پانچسو مرد تھے ۔

27  اِس سِو قِنطار چاندی سے مَقِدس کے اور بِیچ کے پردہ کے خانے ڈھالے گئے ۔ سو قِنطار سے سَوہی خانے بنے یعنی ایک ایک قِنطار ایک ایک خانے میں لگا۔

28  اور ایک ہزار سات سُو پچھتر مِثقال چاندی سے سُتُونوں کے کُنڈے بنے اور اُنکے مِیرے منڈھے گئے اور اُنکے لئِےپٹیاں تیار ہُوئیں ۔

29  اور ہدیہ کا پِیتل ستّر قِنطار اور دو ہزار چار سَو مِثقال تھا ۔

30  اِس سے اُس نے خیمہ اجتماع کے دروازہ کے خانے اور پِیتل کا مذبح اور اُسکےلئِے پیتل کی جھنجری اور مذبح کے سب ظرُوف ۔

31  اور صحن کے گِرداگِرد کے خانے اور صحن کے دروازہ کے خانے اور مسکن کی میخیں اور صحن کی چاروں طرف کی میخیں بنائیں ۔

  خُروج 39

1  اور اُنہوں نے مقدس میں خدمت کر نے کے لئے آسمانی اور ارغوانی اور سُر خ بیل بُو ٹے کڑے ہُو ئے لِباس اور ہارُون کے واسطے مُقدس لِباس جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا بنا ئے ۔

2  اور اُس نے سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُر خ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا افُود بنا یا ۔

3  اور اُنہو ں نے سو نا پِیٹ پِیٹ کر پتلے پتلے پتّر اور پتّروں کو کا ٹ کا ٹکر تا ر بنا ئے تا کہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان پر ما ہر اُستاد کی طرح اُن سے زردوزی کر یں ۔

4  اور افُود کو جو ڑنے کے لئے اُنہوں نے دو مونڈھے بنا اور اُنکے دونو ں سروں کو ملا کر با ندھ دیا ۔

5  اور اُسکے کسنے کے لئے کاریگری سے بنُا ہوا کمر بند اُسکے اُوپر تھا وہ بھی اُسی ٹکڑے اور بنا وٹ کا تھا یعنی سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتا ن کا بنا ہوا تھا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

6  اور انہوں نے سُلیمانی پتھر کا ٹکر صاف کئے جو سو نے کے خا نوں میں جڑے گئے اور اُن پر انگشتری کے نقش کی طرح بنی اِسرائیل کے نام کندہ تھے ۔

7  اور اُس نے اُنکو افُود کے مونڈھوں پر لگایا تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی یاد گاری کے پتھر ہوں جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

8  اور اُس نے افُود کی بنا وٹ کا سینہ بند تیار کیا جو ماہر اُستاد کے ہاتھ کا کام تھا یعنی وہ سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا بنا ہُوا تھا ۔

9  وہ چوکھُونٹاتھا ۔ انہوں نے اُس سینہ بند کو دُہرا بنا یا اور دُہرے ہو نے پر اُسکی لمبا ئی ایک با لشت اور چوڑائی ایک با لشت تھی ۔

10  اِس پر چا ر قطاروں میں اُنہوں نے جو اہر جڑے ۔ یا قُوت سُر خ اور پُکھراج اور زمرّد کی قطار تو پہلی قطا ر تھی ۔

11  اور دُوسری قطار میں گوہر شب چراغ اور نِیلم اور ہیرا ۔

12  تیسری قطار لشم اور یشم اور یا قُوت ۔

13  چوتھی قطار میں فیروزہ اور سنگِ سُلیمانی اور زبرجد ۔ یہ سب الگ الگ سو نے کے سو نے کے خا نوں میں جڑے ہُو ئے تھے ۔

14  اور یہ پتھر اِسرائیل کے بیٹوں کے نا موں کے شُمار کے مُطابق با رہ تھے اور انگشتری کے نقش کی طرح با رہ قبیلوں میں سے ایک ایک کا نام الگ الگ ایک ایک پتھر پر کندہ تھا ۔

15  اور اُنہو ں نے سینہ بند پر ڈوری کی طرح گُنڈھی ہُو ئی خا لص سو نے کی زنجیریں بنائیں ۔

16  اور اُنہوں نے سو نے کے دو خا نے اور سو نے کے دو کڑے بنا ئے اور دونوں کڑوں کو سینہ بند کے دونوں سروں پر لگا یا ۔

17  اور سو نے کی دونوں گُنڈھی ہو ئی زنجیریں اُن کڑوں میں پہنا ئیں جو سینہ بند کے سروں پر تھے ۔

18  اور دو نو ں گُنڈھی ہو ئی زنجیروں کے با قی دو نو ں سروں کو دونوں خا نوں میں جڑکر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں پر سامنے کے رُخ لگایا۔

19  اور اُنہوں نے سو نے کے کڑے اور بنا کر اُنکو سینہ کے دونوں سروں کے اُس حاشیہ میں لگا یا جس کا رُخ اندر افُود کی طرف تھا ۔

20  اور اُنہو ں نے سو نے کے دو کڑے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دو نوں مونڈھوں کے سامنے کے حصّہ میں اندر کے رُخ جہاں افُود جڑُا تھا لگا یا تاکہ وہ افُودکے کاریگری سے بُنےہُو ئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔

21  اور اُنہوں نے سینہ بند کو لیکر اُسکے کڑوں کو افُود کے کڑوں کے ساتھ ایک نیلے فیتے سے اِس طرح باندھا کہ وہ افُود کے کاریگری سے بُنے ہُوئے پٹکے کے اُوپر رہے اور سینہ بند ڈِھیلاہو کر افُود سے الگ نہ ہو نے پائے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا ۔

22  اور اُس نے افُود کا جُبہّ بنُا کر بِالکل آسمانی رنگ کا بنا یا ۔

23  اور اُسکا گریباں زِرہ کے گریباں کی طرح بیچ میں تھا اور اُسکے گِردا گِرد گوٹ لگی ہُوئی تھی تاکہ وہ پھٹ نہ جائے ۔

24  اور اُنہوں نے اُس کے دامن کےگھیرمیں آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے بٹے ہوئے تارے انار بنائے ۔

25  اور خالص سونے کی گھنٹیاں بنا کر اُنکو جُبہّ کے دامن کے گھیر میں چاروں طرف اناروں کے درمیان لگایا ۔

26  پس جُبّہ کے دامن کے سارے گھیر میں خِدمت کر نے کے لئے ایک ایک گھنٹی تھی اور پھر ایک ایک انار جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم دیا تھا۔

27  اور اُنہوں نے باریک کتان کے بُنے ہُو ئے کُرتے ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے لئے بنا ئے ۔

28  اور با ریک کتا ن کا عما مہ اور با ریک کتان کی خُوبصورت پگڑیاں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کے پا جا مے ۔

29  اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کا بیل بُوٹے دار کمر بند بھی بنا یا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

30  اور اُنہوں نے مُقدس تاج کا پتّر خالص سونے کا بناکر اپس پر انگشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کیا خُداوند کے لئے مُقدس ۔

31  اور اُسے عمامہ کے ساتھ اُوپر باندھنے کے لئے اُس میں ایک نیلا فیتہ لگایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

32  اِس طرح خیمہ اِجتماع کے مسکن کا سب کا م ختم ہو ا اور بنی اِسرائیل نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم دیا تھا ویسا ہی کیا ۔

33  اور وہ مسکن کو مُوسیٰ کے پاس لائے یعنی خیمہ اور اُسکا سارا سامان اُسکی گھُنڈیاں اور تکتے اور بینڈے اور سُتون اور خانے ۔

34  اور گھٹا ٹوپ ۔ مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالوں کا غلاف اور تخس کی کھالوں کی غلاف اور بیچ کا پردہ۔

35  شہادت کا صندوُق اور اُسکی چوبیں اور سر پوش ۔

36  اور میز اور اُسکے سب ظروُف اور نذر کی روٹی ۔

37  اور پاک شمعدان اور اُسکی سجاوٹ کے چراغ اور اُسکے سب ظروُف اور جلا نے کا تیل ۔

38  اور زرّین قُربانگاہ اور مسح کر نے کا تیل اور خُوشبُو دار بخور اور خیمہ کے دروازہ کا پردہ ۔

39  اور پیتل منڈھا ہو ا مذبح اور پیتل کی جھنجری اور اُسکی چو بیں اور اُسکے سب ظروُف اور حَوض اور اُسکی کُرسی ۔

40  صحن کے پردے اور اُنکے سُتون اور خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ اور اُسکی رسّیاں اور میخیں اور خیمہ اِجتماع کے کام کے لئے مسکن کی عبادت کے سب سامان ۔

41  اور پاک مقام کی خدمت کے لئے کڑھے ہوئے لِباس اور ہارُون کاہن کے مُقدس لِباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس جنکو پہن کر اُنکو کا ہن کی خدمت کو انجام دینا تھا ۔

42  جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکمکیا تھا اُسی کے مُطابق بنی اِسرائیل نے سب کام بنا یا ۔

43  اور مُوسیٰ نے سب کام کا مُلاحظہ کیا اور دیکھا کہ اُنہوں نے اُسے کر لیا ہے جیسا خُداوند نے حُکم دیا تھا اُنہوں نے سب کُچھ ویساہی کیا اور مُو سیٰ نے اُنکو بر کت دی ۔

  خُروج 40

1  اور خُداوندنے مُوسیٰ سے کہا ۔

2  پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو تُو خیمہ اِجتماع کے مسکن کو کھڑا کر دینا ۔

3  اور اُس میں شہادت کا صنُدوق رکھ کر صنُدوق پر بیچ کا پر دہ کھینچ دینا ۔

4  اور میز کو اند ر لے جا کر اُس پر کی سب چیزیں ترتیب سے سجا دینا اور شمعدان کو اندر کر کے اُسکے چراغ روشن کر دینا۔

5  اور بخُور جلا نے کی زرّین قُربانگاہ کو شہادت کے صنُدوق کے سامنے رکھنا اور مسکن کے دروازہ کا پر دہ لگا دینا ۔

6  اور سو ختنی قُربا نی کا مذبح خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ کے سامنے رکھنا ۔

7  اور حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں پا نی بھر دینا ۔

8  اور صحن کو چاروں طرف سے گھیر کر صحن کے دروازہ میں پردہ لٹکا دینا ۔

9  اور مسح کر نے کا تیل لیکر مسکن کو اور اُسکے اندر کی سب چیزوں کو مسح کر نا اور یُوں اُسے سب ظروُف کو مُقدس کر نا ۔ تب وہ مُقدس ٹھہر یگا ۔

10  اور تُو سو ختنی قُربانی کے مذبح اور اُسکے سب ظروُف کو مسح کر کے مذبح کو مُقدس کر نا ۔

11  اور مذبح نہایت ہی مُقدس ٹھہریگا۔اور تُو حَوض اور اُسکی کُرسی کو بھی مسح کر کے مُقدس کر نا ۔

12  اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر لا کر اُنکو پا نی سے غسل دلانا ۔

13  اور ہارُون کو مُقدس لِباس پہنانا اور اُسے مسح اور مُقدس کر نا تا کہ وہ میرے لئے کا ہن کی خِدمت کو انجام دے ۔

14  اور اُسکے بیٹوں کو لا کر اُنکو کُرتے پہنانا ۔

15  اور جیسے اُنکے باپ مسح کرے ویسے ہی اُنکو بھی مسح کرنا تاکہ وہ میرے لئے کا ہن کی خدمت کو انجام دیں اور اُنکا مسح ہو نا اُنکے لئے نسل در نسل ابدی کہانت کا نشان ہو گا ۔

16  اور مُوسیٰ نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے اُسکو حُکم کیا تھا اُسی کے مُطابق کیا ۔

17  اور دُوسرے سال کے پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو مسکن کھڑا کیا گیا ۔

18  اور مُوسیٰ نے مسکن کو کھرا کیا اور خانوں کو دھر اُن میں تختے لگا اُنکے بینڈے کھینچ دِئے اور اُسکے سُتونوں کو کھڑا کر دیا ۔

19  اور مسکن کے اُوپر خیمہکو تان دیا اور خیمہ پر اُسکا غلاف چڑھا دیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

20  اور شہا دت نامہ کو لیکر صنُدوق میں رکھّا اور چو بوں کو صنُدوق میں لگا کر سر پوش کو صنُدوق کے اُوپر دھرا ۔

21  پھر اُس صنُدوق کو مسکن کے اند لا یا اور بیچ کا پردہ لگا کر شہادت کے صنُدوق کو پردہ کے اندر کیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

22  اور میز کو اُس پردہ کے باہر مسکن کی شما لی سمت میں خیمہ اِجتماع کے اند رکھّا ۔

23  اور اُس پر خُداوند کے رُوبُرو روٹی سجا کر رکھّی جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

24  اور خیمہ اِجتماع کے اندر ہی میز کے سامنے مسکن کی جنُوبی سمت میں شمعدان کو رکھّا ۔

25  اور چراغ خُداوند کے رُوبُرو روشن کردئے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔

26  اور زرّین قُربا نگاہ کو خیمہ اِجتما ع کے اند پردہ کے سامنے رکھّا ۔

27  اور اُس پر خُوشبُو دار مصالح کا بخُور جلایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔

28  اور اُس نے مسکن کے دروازہ میں پردہ لگایا ۔

29  اور خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ پر سو ختنی قُر با نی کا مذبح رکھ کر اُس پر سو ختنی قُربا نی اور نذر کی قُر با نی چڑھا ئی جیس خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

30  اور اُس نے حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں دھونے کے لئے پا نی بھر دیا ۔

31  اور مُوسیٰ اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ پاؤں اُس میں دھو ئے ۔

32  جب جب وہ خیمہ اِجتما کے اندر داخل ہو تے اور جب جب وہ مذبح کے نزدیک جا تے تو اپنے آپ کو دھو کر جا تے تھے جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔

33  اور اُس نے مسکن اور مذبح کے گردا گرد صحن کو گھیرکر صحن کے دروازہ کا پردہ ڈالدِیا ۔ یُوں مُوسیٰ نے اُس کام کو ختم کیا ۔

34  تب خیمہ اِجتماع پر ابرچھا گیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور ہو گیا ۔

35  اور مُوسیٰ خیمہ اِجتماع میں داخل نہ ہو سکا کیو نکہ وہ ابر اُس پر ٹھہرا ہو ا تھا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور تھا ۔

36  اور بنی اِسرائیل کے سارے سفر میں یہ ہو تا رہا کہ جب وہ ابر مسکن کے اُوپر سے اُٹھ جاتا تو وہ آگے بڑھتے ۔

37  پر اگر وہ ابر نہ اُٹھتا تو وہ اُس دن تک سفر نہیں کر تے تھے جب تک وہ اُٹھ نہ جاتا ۔

38  کیو نکہ خُداوند کا ابراِسرائیل کے سارے گھرانے کے سامنے اور اُنکے سارے سفر میں دِن کے وقت تو مسکن کے اُوپر ٹھہرا رہتا اور رات کو اُس میں آگ ر ہتی تھی ۔